سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 231
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 211 چیریٹی واکس (charity walks) بہت مفید ہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تجنید ، تحریک جدید اور صحت جسمانی کے شعبوں کا جائزہ لیا اور فرمایا کہ انصار کے مناسب حال کھیلیں ہونی چاہئیں مثلاً رسہ کشی، سیر ، کلائی پکڑناوغیرہ۔ شعبہ تعلیم کے جائزہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد صاحب تعلیم سے فرمایا کہ آپ کون کون سی کتابیں پڑھا رہے ہیں اور کیا ان کا امتحان بھی لیتے ہیں ؟ انہوں نے امتحان میں شامل ہونے والوں کی تعداد بتائی تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ تو تجنید کا 1/3 بنتا ہے جو بہت کم ہے۔ فرمایا کہ ایک سال میں کم از کم ایک کتاب تو ضرور ختم ہونی چاہیے۔ فرمایا حضرت مسیح موعود کی چھوٹی کتابیں شروع کر لیں اور ایک ایک کر کے پڑھا دیں۔ قائد صاحب ایثار سے فرمایا کہ ایثار کا مطلب ہی خدمت خلق ہے۔ آپ لوگوں کو بوڑھوں کے ہوسٹلوں میں جانا چاہیے۔ اپنی اپنی عمر کے لوگوں سے تعلقات بڑھائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آڈیٹر صاحب سے فرمایا کہ آپ کیسے آڈٹ کرتے ہیں ؟ انہوں نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کا تو ہو چکا ہے مزید بیرون ملک سفر کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔ فرمایا کہ ہر ماہ ہونا چاہیے۔ قائد صاحب مال سے شعبہ مال کے کل بجٹ، اب تک کی وصولی، فی کس چندوں کی شرح کی بابت دریافت فرمایا۔ چندہ اجتماع کے متعلق فرمایا کہ اس کے لیے آمدنی کی percentage پر چندہ نہیں ہے بلکہ اس کے لیے فی کس رقم مقرر کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا گیا کہ پہلے 40 مارک لیے جاتے تھے اب یورو کا جب سے نظام چلا ہے اس وقت سے 14 یورو فی کس وصول کیا جاتا ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ 14 یورو تو 40 مارک کے مقابل پر کم بنتے ہیں۔ یہ تو کم از کم 25 یورو کے برابر بنتے ہیں۔ اتنا تو کم از کم چندہ رکھنا چاہیے تھا۔ آپ تو ترقی معکوس کر رہے ہیں جو آپ کو نہیں کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شعبہ تربیت اور تعلیم القرآن کے جائزہ کے دوران دریافت فرمایا کہ پہلے مساجد اور نماز سنٹرز کی تعداد معلوم کریں۔ پھر یہ دیکھیں کہ کتنی مجالس میں