سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 228
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 208 ہے۔ اس کے لئے بھی آپ کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ مذاق میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ یا روز مرہ کی زندگی میں جھوٹ نہ بولیں کیونکہ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کے بچے بھی جھوٹ کے عادی ہو جائیں گے۔ یہ مغربی معاشرہ تو ہے ہی جھوٹ اور دجل۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا ہے اور جھوٹ نیکیوں کو کھا جاتا ہے جس طرح آگ ایندھن کو کھا جاتی ہے اس لئے خود بھی ہمیشہ سچ بولنے کی عادت ڈالیں اور اپنی اولادوں میں بھی یہ وصف پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ سب سے اہم اور آخری بات دُعا ہے کیونکہ تربیت خدا کے فضل کے بغیر نہیں ہو سکتی اور خدا کا فضل دُعا کے ذریعہ نازل ہوتا ہے۔ پس سب سے ضروری یہ ہے کہ راتوں کو اٹھیں اور خدا کے حضور جھکیں اور اپنے مولیٰ کریم سے یہ التجا کریں کہ وہ آپ کو اور آپ کی اولادوں کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے والا بنا دے۔ حضور اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”اس میں شک نہیں ہے کہ انسان بعض اوقات تدبیر سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن تدبیر پر گلی بھروسہ کر نا سخت نادانی اور جہالت ہے جب تک تدبیر کے ساتھ دُعانہ ہو کچھ نہیں۔“ (ملفوظات جلد 6 صفحہ (339) پھر فرماتے ہیں: ” تدابیر انسان کو ظاہری گناہ سے بچاتی ہیں لیکن ایک کشمکش اندر قلب میں باقی رہ جاتی ہے اور دل اُن مکروہات کی طرف ڈانواں ڈول ہو تا رہتا ہے۔ اُن سے نجات پانے کیلئے دُعا کام آتی ہے کہ خدا تعالیٰ قلب پر ایک سکینت نازل فرماتا ہے۔“ (ملفوظات جلد 6 صفحہ 339) 66 اللہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو ان امور پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔“ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع انصار الله جر منی منعقدہ 26 تا 28 مئی 2006 ء ماہنامہ الناصر جر منی جولائی 2006ء)