سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 222 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 222

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 202 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تبلیغ مسلسل ایک عمل ہے۔ تھکنا نہیں۔ بارش کے چھینٹے پھینکتے جانا ہے کہیں نہ کہیں یہ پانی اثر کرے گا۔ ہزار میں سے ایک پر بھی اثر ہو جائے تو یہ آپ کی کامیابی ہے۔ فرمایا اگر آپ ایک جگہ دورے پر جاتے ہیں اور پھر چھ ماہ تک ان کو پوچھتے نہیں تو یہ ہر گز درست نہیں۔ جہاں ایک دفعہ جائیں وہاں بار بار رابطہ کریں۔ ایک ٹیم کو ہر دفعہ اسی جگہ پر بھیجیں اور مستقل جاتے رہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا دو دو آدمیوں کی ٹیمیں بنائیں اور مختلف علاقوں کا انتخاب کر کے ان کے سپرد کر دیں جہاں یہ بار بار جاتے رہیں۔ دو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ” یہاں کے لوکل باشندے Mori ہیں۔ ان میں بھی تبلیغ کریں۔ ان کو پہلے خدا کی طرف بلائیں۔ فرمایا مختلف طرح کے لوگ ہیں۔ کسی کو بتانا ہے کہ خدا ہے، کسی کو بتانا ہے کہ اسلام سچا مذہب ہے، کسی کو بتانا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود کا دعوی سچا ہے، کسی کو بتانا ہے کہ احمدیت سچی ہے، کسی کو بتانا ہے کہ خلافت احمد یہ سچی ہے۔ مختلف طبقے ہیں، مختلف لوگ ہیں ، ہر ایک کو ان کے حالات کے مطابق پیغام پہنچانا ہے۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ نیوزی لینڈ مؤرخہ 7 مئی 2006 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء)