سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 221
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 201 پروگراموں کا ذکر ہو۔ اعلانات ہوں، تربیتی امور ہوں، اردو زبان سکھانے کے تعلق میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ بوڑھوں کو مزید کیا اردو سکھانی ہے ان کو کافی اردو آتی ہے۔ بچوں کو سکھائیں اور بچوں کی طرف توجہ دیں۔ بڑوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ انہوں نے خود بھی کچھ نہ کچھ سیکھنا ہے اور بچوں کی تربیت کرنی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار اللہ کو مطالعہ کے لئے پہلے چھوٹی چھوٹی چیزیں دیں، مضامین دیں، حضرت اقدس مسیح موعود کے اقتباسات دیں۔ بڑی کتابیں پڑھنے کی ان کو بعد میں عادت پڑے گی۔ قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ اجتماع کے موقع پر کھیلوں کا پروگرام ہوتا ہے۔ قائد ایثار کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ غریبوں کی مدد کریں۔ عرب ملکوں سے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض غریب ہیں ان کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ ان ملکوں میں بوڑھے ہیں، بیمار ہیں اولڈ پیپلز ہوم (old people's home) میں جاکر ان سے ملیں اور ان سے باتیں کریں۔ پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔ ہسپتالوں میں جاکر بیماروں سے ملیں ان کا حال دریافت کریں۔ جس کو مدد کی ضرورت ہے اس کی مدد کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کام کے لئے اگر راستے نکالنے ہیں تو نکل آتے ہیں۔ قائد تحریک جدید اور وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ سب انصار کو اس میں شامل کریں اور انصار سے وعدے لیں۔ اس بارہ میں آپ کو کوشش کرنی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انصار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بوڑھے ہو گئے ہیں اس لئے سو جاؤ۔ اپنے دماغ استعمال کر کے کام کریں اور جو آئندہ جنریشن (generation) آرہی ہے اس سے بھی کام کروائیں۔ آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ بہت سے ملکوں کے لوگ یہاں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ مختلف pockets بنی ہوئی ہیں وہاں جا کر کام کریں۔ ان لوگوں کو عربی، چائینز، کورین، جاپانی اور انگریزی زبان کا لٹریچر دیں، رابطے کریں اور یہ رابطے مستقل نوعیت کے ہوں۔