سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 217
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 197 ڈیوٹی ہے کہ ہر ماہ کی رپورٹ تیار کریں اور صدر مجلس کے دستخط کروا کر مجھے بھجوائیں۔ اگر کوئی کام نہیں ہوا تور پورٹ میں یہ ذکر ہونا چاہیے کہ کوئی کام نہیں ہوا۔ رپورٹ بہر حال آنی چاہیے۔ نائب صدر صف دوم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ صف دوم کے انصار کے لئے کیا پروگرام بنایا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر کام کرنے کا ارادہ ہو تو انسان خود رستے نکالتا ہے۔ تمام مصروفیات اور کام ہونے کے باوجود یہ ارادہ ہوتا ہے کہ میں نے جماعت کے لئے کام کرنا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کو active رکھنے کے لئے ان کے پروگرام بنائیں۔ سیر کے پروگرام ہوں ، سائیکل چلائیں اور کھیلوں کے پروگرام ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجلس عاملہ کے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ سارے قائدین اپنی اپنی سکیم بنائیں۔ پھر یہ سکیم مجلس عاملہ سے منظور ہو۔ اس کے بعد ہر قائد اپنی سکیم پر عملدرآمد کروائے۔ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔ قائد ذہانت و صحت جسمانی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنی سکیم بنا کر مجلس عاملہ میں discuss کریں اور کام کریں۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جن انصار کو قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا ان کو قرآن مجید کا ترجمہ سکھائیں۔ نماز سکھائیں، نماز کا ترجمہ سکھائیں۔ دعائیں سکھائیں، احادیث سکھائیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب پڑھنے کے لئے دیں اور سال کے آخر پر اس کا امتحان لیں۔ انصار بے شک کتاب دیکھ کر امتحان دیں۔ فرمایا انصار کو جماعت کی بنیادی تعلیم کا ، کا پتہ ہونا چاہیے۔ کئی لوگوں کو جماعت کی بنیادی تعلیم کا علم ہی نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا مجالس سے صدر مجلس، قائد عمومی اور ہر قائد کا رابطہ رہنا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قائد تعلیم کا یہ کام ہے کہ وہ جائزہ لے کہ انصار کو نماز آتی ہے یا نہیں۔ کتنوں نے نماز یا اس کا ترجمہ یاد کر لیا ہے۔ کتنے روزانہ قرآن کریم کی