سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 216 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 216

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 196 جہاں جماعت قائم نہیں وہاں مجلس انصار اللہ قائم ہو سکتی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے باری باری تمام قائدین سے ان کے کام کی رپورٹ طلب فرمائی اور جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔ قائد عمومی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مجالس کے بارہ میں دریافت فرمایا اور جماعت اور مجلس کا فرق سمجھایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی جن دو نئی جگہوں پر انصار موجود ہیں وہاں بھی اپنی مجلس قائم کریں۔ فرمایا انصار اللہ کی ذیلی تنظیم کو کسی جگہ اپنی مجلس قائم کرنے کے لئے وہاں جماعت کا قائم ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر کسی علاقہ میں جماعت قائم نہیں اور آپ اپنی مجلس قائم کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی علاقہ میں ایک جماعت ہے تو آپ اپنی سہولت کے لئے اس ایک جماعت میں دو تین یا زائد مجالس حسب ضرورت قائم کر سکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو مجالس آپ کو رپورٹ بھجوانے میں active نہیں ہیں۔ ان کو بار بار یاد دہانی کروائیں اور active کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر مجلس انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ جب صدر مجلس انصار اللہ کو اپنی منظوری حاصل ہوتی ہے تو اسے جلد مجلس عاملہ نامزد کر کے منظوری حاصل کرنی چاہیے اور مجالس میں زعماء کا انتخاب کر کے اس کی منظوری صدر مجلس کو خود دینی چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک معاملہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی مجلس کا زعیم ، نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ کا ممبر نہیں ہوتا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب تک نئے زعیم اور اس کی عاملہ چارج نہ لے تو پہلے زعیم اور اس کی عاملہ کام کرتی رہتی ہے۔ اس طرح کہیں بھی کام میں روک نہیں آتی اور خلاء پیدا نہیں ہوتا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد عمومی کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ آپ کی