سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 209

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 189 جو آر )syllabus(سلیبس syllabus) جو آپ نے بنایا ہے و بنایا ہے وہ نئے آنے والوں کے لئے ہے اور ان کے لئے ہے جو دنیا داری میں پڑے ہوئے ہیں۔ قائد تحریک جدید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندہ میں شامل انصار کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت فرمائی کہ جو انصار باقی رہ گئے ہیں ان کو بھی شامل کریں۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار کے بجٹ اور چندہ دینے والے انصار کی دو تعداد اور ان کے فی کس چندہ کے معیار کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ بعض انصار بہت اچھا کمانے والے ہیں اور بعض کی آمد بہت کم ہے۔ یہ آمد میں جو فرق ہے اس حساب سے ان سے اپنا چندہ لیں۔ آپ نے دونوں کو ایک ہی سٹیچ پر رکھا ہوا ہے حالانکہ دونوں کی آمد میں غیر معمولی فرق ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ابھی جو طریق چل رہا ہے اس کے مطابق کریں پھر مجلس شوریٰ میں discuss کر کے اپنی رپورٹ بھجوائیں۔ قائد اشاعت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ " مجلس انصار اللہ کا اپنا ماہانہ بلیٹن (bulletin) ہونا چاہیے خواہ دو چار ورق کا ہی نکال لیں۔ اس میں انصار اللہ کی مساعی درج ہو۔ انصار کے مختلف تربیتی، تعلیمی پروگرام ہیں ان کا ذکر ہو۔ کوئی کتاب مقرر ہے تو اس کا ذکر ہو کہ اس کا امتحان ہو گا۔ مختلف پروگراموں کی اطلاع ہو۔ انصار کے لئے اعلانات وغیرہ ہوں انصار کے لئے نصائح اور ہدایات ہوں۔ اس طرح انصار کی دلچسپی کے لئے سامان پیدا کر دیا کریں۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ آسٹریلیا 17 اپریل 2006 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 26 مئی 2006ء)