سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 208
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 188 قائد تربیت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ اس سال کے لئے آپ نے کیا پروگرام بنایا ہے۔ جس پر قائد تربیت نے بتایا کہ ترتیل القرآن کلاس جاری ہے۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ قائد تربیت کا کام نہیں۔ قائد تعلیم القرآن کا کام ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کو یہ جائزہ لینا چاہیے کہ کتنے انصار پانچوں نمازیں باجماعت پڑھتے ہیں۔ انصار آگے اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کر رہے ہیں۔ بچوں کی نمازیں اور ان کی قرآن کریم کی تلاوت پر نظر رکھنا انصار کا کام ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر قائد کا کام ہے کہ اپنے اپنے شعبہ کا پروگرام بنائیں، عاملہ میں discuss کریں اور پھر اس پر عمل کروائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انصار کو کہیں کہ بچوں سے حسن سلوک کریں، بیویوں سے بھی حسن سلوک کریں۔ بچیوں کے پردہ کا خیال رکھیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے قائد عمومی کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ مجالس سے آنے والی جو رپورٹس ہیں ہر قائد کو اس کے شعبہ کی رپورٹ جانی چاہیے تا کہ وہ اس پر اپنا تبصرہ کر کے بھجوائیں اور مجالس میں اپنے شعبہ کو active کریں اور انہیں بتائیں کہ یہ یہ کام ہونے والے ہیں جو نہیں ہوئے۔ قائد تعلیم القرآن نے اپنے شعبہ کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار قرآن کریم کی کلاسز جاری ہیں۔ اس وقت ترتیل پر زور - پر زور ہے تا کہ انصار درست اور صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن کریم پڑھ سکیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جن کو بالکل پڑھنا نہیں آتا تو ان کو ناظرہ پڑھادیں۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا کورس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب مقرر کی ہے جس کا سال کے آخر پر امتحان لینا ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کوئی کتاب مقرر کریں اور سال کے آخر پر امتحان لیں۔ بے شک کتاب کو دیکھ کر ہی امتحان دیں۔ اس طرح انصار کو عادت ڈالیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھنے کی طرف توجہ پیدا ہو گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا باقی