سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 207 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 207

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 187 شہروں میں تعارف ہونا ضروری ہے وہ ہو تا رہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پھر مختلف قوموں سے لوگ آکر آباد ہیں، مختلف طبقات ہیں ، عرب بھی ہیں ، انڈو نیشین (Indonesian) بھی ہیں ان میں نفوذ کریں۔ ہر جگہ جا کر رابطے نکالنے ہوں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آپ جو بک سٹال لگاتے ہیں تو ایک طبقہ نہ تو بک سٹال پر آتا ہے اور نہ نمائشوں میں آتا ہے اور نہ مارکیٹوں میں آتا ہے اس لئے اگر آپ ٹیمیں بنا کر مختلف علاقوں میں جاکر کام نہیں کریں گے تو پھر break through نہیں ہو گا۔ اپنے روایتی کام بے شک جاری رکھیں لیکن ہر جماعت میں ٹیمیں بنا کر کام کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: عربوں کو عربی کیسٹس کے پروگرام دیں۔ ایم ٹی اے کے ذریعہ تعارف کروائیں۔ پھر یہاں کیبل نیٹ ورک کا جائزہ لیں اور وہاں ایم ٹی اے متعارف کروائیں۔ قائد وقف جدید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندہ وقف جدید میں شامل ہونے والے انصار کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت دی کہ جو انصار باقی رہ گئے ہیں ان کو بھی شامل کریں۔ سب انصار کو شامل ہونا چاہیے خواہ حسب توفیق تھوڑا سا چندہ بطور ٹوکن دیں لیکن سب انصار کو شامل ہونا چاہیے۔ قائد ایثار کو ہدایات دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اولڈ پیپلز ہاؤس(old people's house تلاش کریں۔ وہاں جائیں اور آپس میں بیٹھیں، باتیں کریں۔ اس آخری عمر میں مرنے سے قبل بھی کوئی احمدی ہو جائے تو عاقبت سنور جاتی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہسپتالوں میں بھی جائیں۔ مریضوں کے لئے پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔ اس طرح جہاں خدمت کے کام ہوں گے وہاں تبلیغ بھی ہو جاتی ہے۔