سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 206
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 186 اور نئے رابطے قائم ہوں گے۔ تبلیغ کے لئے راستے کھلیں گے۔ آپ کی خدمت کے کاموں سے لوگ آپ کو جان جائیں گے۔ ایسے پروگراموں کی طرف توجہ دیں۔ فرمایا کہ اس میراتھن واک کے ذریعہ جو charity ، فنڈز اکٹھے ہوں وہ اس علاقہ کے لوکل اداروں اور آرگنائزیشن کو بھی دیں۔ charity کے طور پر کچھ نہ کچھ ضرور دینا چاہیے۔ کچھ ہیومینٹی فرسٹ ( Humanity First) کو دے دیں۔ فرمایا با قاعدہ ایک تقریب کا انتظام کر کے جس میں اخباری نمائندے وغیرہ بھی شامل ہوں یہ فنڈز مختلف charity اداروں کو دینے چاہئیں۔ قائد تجنید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ انصار کی جو تجنید ہے کیا آپ کو اس پر تسلی ہے کہ یہ تجنید ہر لحاظ سے مکمل ہے ؟ فرمایا آپ کی تجنید ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہیے۔ آڈیٹر کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کو مجلس انصار اللہ کے جملہ اخراجات کا آڈٹ کرنا چاہیے۔ اجتماع کے اخراجات جو علیحدہ ہوتے ہیں اس کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔ قائد تبلیغ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے گزشتہ سالوں میں ہونے والی بیعتوں کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ اپنی مجالس کو کہیں کہ صرف شہروں میں بک سٹال لگانے سے اور سنڈے (Sunday) مارکیٹوں میں جا کر لٹریچر تقسیم کرنے سے کام نہیں ہو گا بلکہ ٹیمیں بنا کر شہروں سے باہر کے علاقوں میں جائیں۔ چھوٹی جگہوں میں جائیں اور وہاں پیغام پہنچائیں اور ذاتی رابطے قائم کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بڑی آبادیوں کے ساتھ چھوٹی آبادیاں بھی ہوتی ہیں ان سے رابطے کریں۔ اس طرح کچھ نہ کچھ احمدیت کے بارہ میں discussion ہو جاتی ہے۔ زبان بھی بہتر ہوتی ہے اور رابطے اور تعلق قائم ہوتے ہیں۔ بڑے شہروں میں دنیا دار زیادہ ہوتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے بتا دیا کہ دینی جماعتوں کو غریب لوگ زیادہ قبول کرتے ہیں تو آپ غریب علاقوں میں تبلیغ شروع کریں۔ بڑے