سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 203 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 203

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 183 جماعتی نظام ۔۔۔ اور ذیلی تنظیمیں بھی فعال، مستعد اور منظم ہوں تو پھر جماعت کئی گنا تیزی سے ترقی کرتی ہے دو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر جماعت کا نظام کمزور ہو اور ذیلی تنظیمیں یا کوئی بھی ایک ذیلی تنظیم فعال ہو تو جماعت ترقی کرتی رہتی ہے۔ اگر ذیلی تنظیمیں مستعد اور فعال نہ ہوں لیکن جماعتی نظام active ہو تو تب بھی جماعت آہستہ آہستہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔ لیکن اگر جماعتی نظام بھی فعال ہو اور ذیلی تنظیمیں بھی فعال، مستعد اور منظم ہوں تو پھر جماعت کئی گنا تیزی سے ترقی کرتی ہے اور جماعت کا قدم غیر معمولی طور پر آگے بڑھتا ہے۔ سیکرٹری صاحب مال کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ آپ نیشنل سیکرٹری مال ہیں آپ صرف اپنی جماعتوں کے سیکرٹریان مال کے ذریعہ چندہ اکٹھا کروا سکتے ہیں۔ قائد مال یا خدام ولجنہ کے سیکر ٹریان مال کے ذریعہ چندہ اکٹھا نہیں کرواسکتے۔ وہ صرف اپنی تنظیموں کا چندہ اکٹھا کریں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ذیلی تنظیمیں براہ راست خلیفۃ المسیح کے ماتحت ہیں اور ان کی رپورٹس براہ راست مجھے آتی ہیں۔ میں ان کی رپورٹس دیکھتا ہوں اور ان پر اپنے ریمارکس دیتا ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ بھی تربیت کا پروگرام بنائیں۔ اگر انصار اللہ مساجد میں پچاس فیصد حاضر ہو رہے ہیں تو مزید کوشش سے یہ تعداد بچہتر (75) فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ اگر زیادہ انصار آئیں گے تو جوانوں کے لئے مثال بنیں گے۔“ میٹنگ نیشنل عاملہ جماعت انڈو نیشیا مورخہ 8 اپریل 2006 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 5 مئی 2006ء)