سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 201
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول دو 181 اراکین عامله مجلس انصار اللہ سنگاپور کو زریں ہدایات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ پچپن سال کی عمر تک کے انصار صف اول میں چلے جاتے ہیں۔ نائب صدر صف دوم کو فرمایا کہ صف دوم کے انصار کے پروگرام بنائیں۔ پیدل سیر کرنی چاہیے ۔ سائیکلنگ بھی ہو۔ ان کے لئے کھیلوں کے پروگرام بھی ہوں۔ قائد صحت جسمانی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار کے کھیلوں کے پروگرام کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت فرمائی کہ انصار کے لئے کھیلوں کے پروگرام ہونے چاہئیں۔ قائد تبلیغ ( اصلاح وارشاد) کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ نیشنل مجلس علاقہ سنگا پور کی میٹنگ میں سیکرٹری تبلیغ کو یہاں کے خاص حالات و قوانین کے مد نظر تبلیغ کے بارہ میں جو ہدایات دی ہیں ان کے مطابق آپ بھی کام کریں اور اپنی تبلیغی منصوبہ بندی کریں۔ قائد تعلیم و تربیت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ انصار اللہ کی اپنی تربیت کے لئے اور ان کے بچوں کی تربیت کے بارہ میں کیا پروگرام بنایا ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ انصار کو توجہ دلائیں کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ ان کے بچے نمازیں پڑھنے والے ہوں، قرآن کریم کی تلاوت کریں اور وقت ضائع نہ کریں۔ شعبہ تعلیم کے لحاظ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا امتحان لیتے ہیں؟ پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ حضرت مسیح موعود کی کتب میں سے کوئی حصہ مقرر کر لیں اور پھر اس کا با قاعدہ تمام انصار سے امتحان لیں۔ قائد عمومی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے شعبہ کے تعلق میں کام کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ ماہانہ رپورٹ با قاعدگی سے بھجوایا کریں۔