سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 179 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 179

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 159 ہیں۔ ان کا حال پوچھیں ، ان کی مدد کریں، آپ لوگوں کا ایک تشخص قائم ہو گا کہ یہ لوگ ہیں جو خدمت انسانیت کرنے والے ہیں۔ قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ نئے آنے والوں کو بھی چندہ وقف جدید کے نظام میں شامل کریں۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ انصار سے کتنے امتحان لیتے ہیں۔ کیا طریق کار ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ باقاعدہ پرچے تیار کریں۔ مجالس میں بھجوائیں اور سب انصار امتحان میں شریک ہوں۔ فرمایا امتحانات کو آرگنائز کریں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چھوٹی کتب نصاب میں رکھی جاسکتی ہیں ، مطالعہ کے لئے رکھیں اور پھر امتحان ہو۔ قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ فرمایا کہ آپ کی تجنید مکمل ہونی چاہیے۔ قائد تربیت نو مبائعین کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے آپ کے جو نو مبائعین چلے آرہے ہیں اس کے لئے آپ کو ایک سال کا عرصہ دیتا ہوں۔ اس کے بعد یہ نو مبائعین نہیں رہیں گے اور باقاعدہ نظام جماعت کا حصہ بن جائیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انصار کا کام ہے کہ گھروں میں تربیت کریں۔ بچوں کو توجہ دلائیں۔ نمازوں کی طرف توجہ دلائیں، قرآن کریم کی طرف توجہ دلائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ نئی مجالس میں کتنے ایسے انصار ہیں جو آپ کی کوششوں کے بعد فعال ہوئے ہیں اور آپ کی کوششوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے فرمایا: ایک سال میں ان کا علیحدہ اجتماع کریں اور انہیں بتائیں کہ اب آپ کو اتنے سال ہو گئے ہیں اب آپ با قاعدہ جماعت کا حصہ بن جائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ نئے آنے والوں کو سنبھالیں اور ایک سال کے اندر اندر ان کو نظام کا حصہ بنائیں۔ فرمایا کہ جو نئے احمدی ہیں ان کے