سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 180
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 160 اندر اگر تبدیلیاں پیدا ہوئیں تو نظر آنی چاہئیں۔ ان تبدیلیوں کو دیکھ کر ان کے عزیز واو قارب واپس آئیں۔ ان کو قریب لائیں۔ فرمایا: جو نئے رابطے قائم ہوئے ہیں ان کا کیا response ہے۔ فرمایا: ان لوگوں سے رابطہ رکھیں اور ان کو احساس ہو کہ ہم سے رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ ہم سے تعلق ہے۔ ہم کو پوچھا جا رہا ہے۔ قائد تبلیغ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے تبلیغی پروگراموں کو فعال بنانے کی ہدایت فرمائی ہے۔ اور فرمایا کہ انصار کو عادت ڈالیں کہ وہ اپنے ذاتی رابطے قائم کریں۔ اور تبلیغ کریں اور جو ٹارگٹ آپ نے مجالس کو دیا ہے اس کا فالو آپ (follow up) کریں۔ قائد تعلیم القرآن سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کتنے فیصد انصار ہیں جو قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس بارہ میں کیا پروگرام بنایا ہے۔ فرمایا پروگرام بنا کر مجالس کو بھجوائیں اور اس پر عمل کروائیں اور مجالس سے پوچھیں کہ کتنے انصار نے کتنی تعداد میں پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ قائد تربیت نے بتایا کہ نئے آنے والوں میں سے جو تعداد اب تربیتی پروگراموں میں شامل نہیں ہے ان میں سے دس فیصد کو ٹارگٹ بنایا جاتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ پہلے تجنید کا جائزہ لیں اور سابقہ تجنید پر بنیاد نہ رکھیں۔ بلکہ مجالس کا خود جائزہ لیں اور پھر معین رپورٹ بنا کر بھجوائیں۔ آڈیٹر سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: کیا آپ باقاعدہ آڈٹ کرتے ہیں رسیدیں، بل وغیرہ چیک کرتے ہیں۔ دستخط دیکھتے ہیں کہ صدر کی منظوری سے خرچ ہوتا ہے، اخراجات بجٹ کے اندر ہوتے ہیں۔ ایک مد سے دوسری مد میں تبدیلی قواعد کے مطابق ہے؟ قائد اشاعت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا اشاعت کمیٹی بنائی ہے، سہ ماہی رسالہ کی سرکولیشن کے بارہ میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا۔ قائد ذہانت و صحت جسمانی سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ آپ انصار کی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ کتنے انصار سیر کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ