سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 178 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 178

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 158 معاون صدر نے اپنے کام کے بارہ میں بتایا کہ صدر مجلس جو کام سپر د کرتے ہیں وہ کیا جاتا ہے نو مبائعین کی رپورٹس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان سے خط و کتابت ہوتی ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تین سال سے زائد کو نو مبائع کہنا چھوڑ دیں۔ پھر انہیں یہ احساس ہو گا کہ ہماری کوئی علیحدہ حیثیت نہیں ہے۔ تین سال کا عرصہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ ان کی تربیت ہو جائے اور نظام کا پتہ چل جائے۔ فرمایا: جو تین سال سے قبل کے ہیں اب ان کو با قاعدہ نظام کا حصہ بن جانا چاہیے۔ یہ ہرگز مقصد نہیں تھا کہ وہ بالکل علیحدہ چیز بنا دیئے جائیں۔ ان کا تشخص علیحدہ قائم کیا جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اب آپ کی ساری جماعتیں پرانی ہیں۔ نو مبائع صرف وہ ہے جو گزشتہ تین سال میں شامل ہوا ہے۔ فرمایا کہ اب یہ جائزہ لیں کہ کتنے ہیں جو نظام میں سموئے گئے اگر نہیں سموئے گئے تو ان کی ٹریننگ اور تربیت کا علیحدہ پروگرام بنائیں۔ نئی مجالس کے زعماء، ان کے منتظمین ان کی ٹریننگ کریں۔ ریفریشر کورسز کا انعقاد ہو۔ تربیتی پروگرام ہوں۔ اتنا عرصہ ہو گیا ہے یہ لوگ فعال ممبر نہیں بن رہے۔ اب ان سب کو فعال ہونا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کچھ کو یہاں مرکز میں بلائیں ان کا دس پندرہ روز کا ریفریشر کورس ہو۔ پھر قائدین کو ان کے علاقوں میں بھی بھجوائیں۔ وہاں جا کر ٹریننگ دیں۔ اسی طرح ہر صوبے کے سنٹر میں ، مرکز میں ریفریشر کورس ہوں۔ دس پندرہ دن کے لئے لوگ اکھٹے ہوں ، ان کے تربیتی کورسز میں اس علاقہ کے مربی صاحب سے مد دلی جاسکتی ہے۔ قائد ایثار نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ فرمایا: نئی جماعتوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائیں تاکہ ان کا ایک اچھا اثر قائم ہو۔ ڈاکٹر ز جائیں گے ان کو احساس ہو گا کہ ہمارے پیچھے کوئی ہے ہم کو پوچھا جا رہا ہے۔ چھوڑ نہیں دیا گیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایسے علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائیں جو ریموٹ (remote) علاقے ہیں، جہاں طبی سہولتیں نہیں ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد ایثار کو یہ بھی ہدایت فرمائی کہ ہسپتالوں میں بھی جائیں۔ وہاں بہت سے غریب مریض ہوتے