سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 177

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 157 اراکین مجلس عامله مجلس انصار اللہ بھارت کو زریں ہدایات حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے قائدین سے ان کے شعبوں کا تعارف ، ان کے کام ، آئندہ کے لائحہ عمل اور منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے بعد قائدین کو ہدایات سے نوازا اور راہنمائی فرمائی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد عمومی سے مجالس انصار اللہ کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا نیز دریافت فرمایا کہ کتنی مجالس با قاعدہ رپورٹس بھجواتی ہیں اور کتنی رپورٹس بھجوانے میں بے قاعدہ ہیں۔ اور جو رپورٹس نہیں بھجواتیں ان کے بارہ میں کیا طریق اختیار کیا گیا ہے۔ فرمایا کہ مرکز کا کام ہے کہ ہر مجلس سے براہ راست رابطہ رکھے اور براہ راست یاد دہانی کروائیں، خط لکھیں یا فون وغیرہ کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو عہدیدار اتنے سست ہیں ان کو بھی active کیا جائے اور بار بار یاد دہانی کروائی جائے۔ فرمایا: ہر مجلس کی ماہانہ رپورٹ میں تمام شعبوں کی ماہانہ رپورٹ کا ذکر ہونا چاہیے۔ دو صد مجالس نائب صدر صف دوم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ نومبائعین کی دا قائم کی ہیں۔ زیادہ تر صف دوم کے انصار ہیں۔ جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کو نمازوں کے قیام اور قرآن کریم پڑھنے کی طرف توجہ دلائیں اور وصیت کے نظام کو متعارف کروائیں۔ فرمایا: صف دوم کے انصار کے اس احساس کو ختم کرنے کے لئے کہ اب وہ بوڑھے ہو گئے ہیں ان کے اپنے پروگرام ہونے چاہئیں۔ مثلاً سائیکلنگ ہو، صبح کی سیر ہو، کھیلوں وغیرہ کے پروگرام ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بعض لوگوں کو ایک دو میل جانا ہو تا ہے لیکن بس کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں۔ ایک دو میل پیدل چل کر نہیں جاتے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نیروبی ( کینیا) میں دیکھا ہے کہ وہاں لوگ پانچ چھ میل پیدل چل کر اپنے کام پر جاتے ہیں۔ یہاں بھی یہ عادت ڈالنی چاہیے۔