سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 170
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 150 جائزہ لیں اور ایسے لوگوں کی مدد کے پروگرام ہوں۔ فرمایا: اپنی ٹیمیں ہفتہ وار بھجوائیں۔ اس سے جہاں غربا کی مدد ہو گی وہاں غرباء سے آپ کا مستقل رابطہ ہو جائے گا اور اُن کو احمدیت سے متعارف کرواسکیں گے۔ قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی کہ اس وقت جو انصار چندہ وقف جدید ادا کر رہے ہیں، وہ انصار کی کل تعداد کا نصف سے بھی کم ہے۔ آپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔ قائد تربیت نو مبائعین سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ گزشتہ تین سال کے کتنے نو مبائعین ہیں جو آپ کے ریکارڈ میں ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تین سال بعد نو مبائع جماعت کے نظام کا باقاعدہ حصہ بن جاتا ہے، نو مبائع نہیں رہتا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ نو مبائع انصار کی لسٹ بنائیں، ان سے رابطہ کریں، ان کی تربیت کریں، ان کو ٹرینڈ کریں۔ آپ کی ہر مجلس میں جو نو مبائع انصار ہیں ان سے رابطہ کے لئے اپنے شعبہ کے تحت لوگوں کو مقرر کریں جو ان سے مستقل رابطہ رکھیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہر نو مبائع سے رابطہ ہونا چاہیے۔ فرمایا 2008ء تک ہر نو مبائع کو نظام کا مکمل حصہ بننا چاہیے۔ قائد تبلیغ اصلاح وارشاد کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مستعد ہوں اور تبلیغ کے لئے پلاننگ کریں۔ قائد تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ کے پاس یہ انفارمیشن ہونی چاہئیں کہ پانچوں نمازوں کی ادائیگی کتنے کر رہے ہیں، کتنے ہیں جو نمازوں میں با قاعدہ ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار کو نمازوں میں با قاعدہ ہونا چاہیے۔ ہر ناصر کو پانچ نمازیں با قاعدہ ادا کرنی چاہئیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ شعبہ تعلیم اور تربیت بعض کا بعض کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ قائد ذہانت و صحت جسمانی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صف دوم کی