سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 169
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 149 نیز فرمایا مجالس جو ماہانہ رپورٹس بھجواتی ہیں اس میں صف دوم کا سپیشل کالم ہو تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ مجالس میں صف دوم کے تحت کیا کام ہوا ہے اور کیا پروگرام جاری ہیں۔ قائد اشاعت نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ کا کریول (Creole) زبان میں ترجمہ شائع کرتے اور احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ کی مجلس انصار اللہ کا نیوز لیٹر ہونا چاہیے جس میں مہینہ کے چاروں خطبات کا ذکر ہو اور کریول (Creole) زبان میں ترجمہ شائع ہو۔ قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنی تجنید ہر وقت اپڈیٹ (update) رکھیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ آپ کو دو معاون صدر رکھنے کی اجازت ہے۔ آپ ان کے سپر د کوئی بھی خاص کام کر سکتے ہیں۔ مثلاً وصیت کے نظام میں انصار کو شامل کرنے کیلئے خاص کوشش ہوتی ہے۔ یہ کام معاون صدر کے سپر د کیا جا سکتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا صف دوم کے اندر کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ انصار وصیت کے نظام میں شامل ہوں۔ قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ آپ نے کیا سپیشل پروگرام بنایا ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کے شعبہ کا تعلق انصار اللہ کی دینی تعلیم کے بارہ میں ہے۔ آپ کے پاس یہ سارا ریکارڈ ہونا چاہیے کہ کتنے انصار سادہ نماز جانتے ہیں، کتنے با ترجمہ جانتے ہیں، قرآن کریم ناظرہ کتنے جانتے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو با ترجمہ جانتے ہیں۔ کتنے انصار روزانہ تلاوت کرتے ہیں اور کتنے با قاعدہ مطالعہ کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کوئی کتاب مطالعہ کیلئے مقرر کریں۔ سوال نامہ بنائیں اور پھر امتحان لیں۔ فرمایا اپنے ممبر ز کو activate کریں۔ قائد ایثار نے بتایا کہ بوڑھے لوگوں، بیمار لوگوں کا وزٹ کرتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میڈیکل کیمپ لگائیں، غربا کی مدد کریں، ہسپتالوں میں آپ کی ٹیمیں جائیں۔ بعض مریض ہوتے ہیں جو غریب ہوتے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا بھی