سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 164 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 164

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 144 سے انصاف کرتے ہوئے اپنا اسسٹنٹ بنا کر رکھنا تھا۔ چندہ کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ پیسے اکٹھے کرنا مقصد نہیں ہے۔ احساس دلانا مقصد ہے کہ قربانی کیا چیز ہے۔ قائد ایثار کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بوڑھوں کے پاس چلے جایا کریں۔ اسی طرح ہسپتالوں میں جایا کریں۔ مریضوں کی عیادت کریں، پھل پھول وغیرہ ساتھ لے گئے۔ اس طرح رابطے اور تعلقات بڑھیں گے اور خدمت بھی ہو گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا یہ کمال نہیں ہے کہ آپ نے کیا کام کیا۔ کمال یہ ہے کہ آپ نے دوسروں سے کیا کام کروایا۔ فرمایا آپ سب اپنے عہدوں کا حق ادا کریں اور وقت دیا کریں۔ فرمایا ” یہاں انصار کی بڑی تعداد نہیں ہے آپ ہر ایک کو active کر سکتے ہیں۔ آپ کو تو دنیا کے لئے نمونہ ہونا چاہیے۔“ 66 میٹنگ نیشنل مجلس انصار اللہ ناروے مورخہ 23 ستمبر 2005ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 11 نومبر 2005ء)