سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 163 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 163

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 143 شناسی ہے کہ ایک دفعہ وہاں جا کر ہی سب کچھ پتہ چل جائے اور نہ ہی اگلا شخص پہلی مرتبہ کھل کر اظہار کرتا ہے۔ فرمایا بار بار رابطہ کریں۔ فرمایا یہاں ترک، بوز نین، سر بین ہوں گے۔ جائزہ لیں کہ یہ لوگ کہاں کہاں آباد ہیں۔ کہاں ان کی پاکٹس (pockets) ہیں وہاں جائیں اور کام کریں اور رابطے اور تعلق بڑھائیں۔ قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ فرمایا کہ قاعدہ یہ ہے کہ جو لوگ یہاں سے شفٹ ہوئے ہیں لیکن ان کی کمائی ناروے میں ہے تو چندہ ناروے میں ہی دینا ہے۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ سال میں اجتماع کے علاوہ بھی امتحان لیں۔ کم از کم سال میں ایک دفعہ تو لیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی چھوٹی کتاب مقرر کر لیں اور پھر اس کا امتحان لیں۔ فرمایا آپ نے رسالہ وصیت انصار کو پڑھنے کے لئے دیا ہے تو چیک کریں کہ کتنوں نے پڑھا ہے۔ قائد تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ یہ بھی جائزہ لیں کہ گھروں میں نمازیں پڑھی جا رہی ہیں اور بچے نمازیں پڑھ رہے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں۔ انصار اللہ کو اس طرف مسلسل توجہ دلاتے رہنا آپ کا کام ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد صحت جسمانی و ذہانت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنی مجالس سے ہر ماہ رپورٹس لیا کریں اور مجھے باقاعدگی سے ہر ماہ آپ کی طرف سے رپورٹ آنی چاہیے۔ جس ماہ کوئی کام نہیں ہوا، اس ماہ کی رپورٹ میں یہ لکھیں کہ کوئی کام نہیں ہو الیکن رپورٹ ہر ماہ ضرور بھجوانی ہے۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار اللہ کے سالانہ بجٹ، کمانے والے انصار ، چندہ مجلس دینے والے انصار اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔ قائد مال لمبا عرصہ ملک سے باہر رہنے کی وجہ سے پوری طرح معلومات پیش نہ کر سکے جس پر حضور انور نے انہیں ہدایت فرمائی کہ اگر آپ ملک سے باہر رہتے ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ تھا کہ جماعت سے ، نظام سے اور اپنے عہدے