سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 162 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 162

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 142 عہدہ لے لینا اور کام نہ کرنا یہ اپنے نفس کے ساتھ بھی دھو کہ ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین سے باری باری ان کے کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ ہر ایک کو ہدایات سے نوازا۔ نائب صدر صف دوم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے انصار کے لئے آپ کے پروگرام علیحدہ ہونے چاہئیں۔ صف دوم کے انصار کے لئے آپ نے کوئی پروگرام نہیں بنایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا عہدہ لے لینا اور کام نہ کرنا یہ اپنے نفس کے ساتھ بھی دھو کہ ہے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی۔ حضور انور نے فرمایا کہ انصار اللہ کا کانسٹی ٹیوشن (constitution) پڑھیں اور کام کریں۔ صدر مجلس انصار اللہ ناروے نیشنل مجلس عاملہ ناروے میں سیکرٹری تعلیم بھی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بہت سے قائدین عاملہ مجلس انصار الله کے پاس جماعت کی نیشنل مجلس عاملہ میں بھی عہدے ہیں۔ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو مجلس عاملہ انصار اللہ کے عہدیدار ہیں ان کے پاس کوئی دوسرا عہدہ نہیں ہو گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے امیر ناروے کو فرمایا کہ آپ پہلے یہ جائزہ لیں کہ کس کو جماعت کے عہدہ سے ہٹانا ہے اور کس کو انصار اللہ کے عہدے سے ہٹانا ہے۔ فرمایا پہلے جائزہ لے کر مجھ سے منظوری حاصل کریں پھر ان کو ہٹا کر ان کی جگہ نیا انتخاب کروائیں۔ قائد تبلیغ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ آپ کب تبلیغی دورے کرتے ہیں۔ سال میں کتنے دورے کئے ہیں۔ جس جگہ ایک دفعہ گئے ہیں کیا دوبارہ بھی وہاں کا دورہ کیا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انصار اللہ میں سے ٹیمیں نکالیں۔ مختلف علاقوں کے لئے ٹیمیں بنائیں جو وہاں جائیں اور تبلیغ کریں اور پھر مسلسل رابطے رکھیں۔ ٹیموں کو activate کریں۔ یہ یہ دورے کریں اور بار بار جائیں۔ ایک دفعہ جانے سے تو پتہ نہیں چلتا۔ نہ تو آپ کو قیافہ