سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 161 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 161

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 141 ابھی کچھ دنوں تک رمضان بھی شروع ہونے والا ہے۔ اس مہینہ کا بھی دعاؤں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ پھر آپ تمام انصار پر انے بھی اور ان رانے بھی اور نو مبائعین بھی دعاؤں پر زور دیں۔ دعاؤں سے اپنے مولیٰ کو راضی کریں اور اسی سے مدد کے طالب ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں ایک ضروری نصیحت کرتا ہوں کاش لوگوں کے دل میں پڑ جاوے۔ دیکھو عمر گزری جارہی ہے۔ غفلت کو چھوڑ دو اور تضرع اختیار کرو۔ اکیلے ہو ہو کر خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ خدا ایمان کو سلامت رکھے اور تم پر وہ راضی اور خوش ہو جائے۔“ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دعا کا حقیقی عرفان عطا فرمائے ۔ آمین“ ( پیغام سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ بھارت 16 تا 18 ستمبر 2005ء ہفت روزہ بدر قادیان 27 ستمبر 2005ء)