سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 159 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 159

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 139 پہنچائیں۔ فرمایا اپنی تبلیغ کی ٹیمیں بنائیں۔ مالمو (Malmo) میں بھی بنائیں اور سٹاک ہوم (Stockholm) میں بھی بنائیں اور ان میں صف اول، صف دوم کے انصار کو شامل کریں۔ فرمایا سٹال لگا لینا کافی نہیں یہ تو پرانا طریق ہے۔ اب نئے نئے راستے تلاش کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا مختلف قوموں سے جو لوگ احمدی ہوئے ہیں ان سے پوچھیں کہ آپ کی قوم میں نفوذ کا کیا ذریعہ ہے۔ کیا طریق ہے رابطوں کا، ان نو مبائعین کو کہیں کہ آپ پروگرام بنائیں، مجلس لگائیں ہم تبلیغ کے لئے آئیں گے۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار کے مطالعہ کے لئے کوئی کتاب مقرر کریں ان کا امتحان لیں۔ ساری مجلس عاملہ کا بھی امتحان لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انصار کو کہیں کہ بے شک دیکھ کر پرچہ حل کریں لیکن سب انصار آپ کے امتحان میں شامل ہوں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو خطبے سنتے ہیں ان کے بارہ میں آپ کو معین طور پر علم ہونا چاہیے۔ فرمایا والدین کو توجہ دلائیں کہ اپنے بچوں کو گھروں میں نمازیں پڑھائیں۔ قرآن کریم کی تلاوت کروائیں اور اس طرف توجہ دلاتے رہیں۔ قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنے ماہانہ رپورٹ فارم میں ہر شعبے کا علیحدہ علیحدہ سوالنامہ تیار کریں۔ اس طرح مجالس سے ہر شعبہ کی علیحدہ علیحدہ رپورٹ آئے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ انصار جو رسالہ شائع کرتے ہیں وہ آدھا اردو میں اور آدھا سویڈش زبان میں شائع کیا کریں۔ فرمایا صف دوم کے انصار کی ٹیم بنائیں وہ ترجمہ کر دیا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تجنید کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ قائد تجنید علیحدہ بنائیں۔ وہ اپنی تجنید مکمل کرے اور جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ہیں ان کو بھی رابطہ کر کے اپنی تجنید میں شامل کرے۔ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ سویڈن 14 ستمبر 2005ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 28 اکتوبر 2005ء)