سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 158

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 138 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا خطبہ جمعہ سویڈش زبان میں ہونا چاہیے ، اردو زبان میں اس کا خلاصہ بتا دیا جائے۔ فرمایا ایم ٹی اے پر جب خطبہ آتا ہے تو سن کر کم از کم 15-20 منٹ کا خلاصہ بنایا کریں۔ میر اخطبہ سن کر نوٹ لے لیا کریں اور اس کا سویڈش میں ترجمہ کر لیا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نئے آنے والوں کو نظام کا حصہ بنانے کے بارہ میں فرمایا کہ ان کو پہلے سے بتا دیا کریں کہ جماعت کسی فرد کی نہیں ہے۔ آپ جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔ جس کے ذریعہ بیعت ہوئی ہے اس کو ساتھ لے جا کر بتا دیا جائے کہ اب یہ نو مبائع جماعت کے سپر د ہے۔ بیعت کروانے والا خود بتا دے کہ اب تم نظام کا حصہ ہو۔ جماعت تم سے رابطہ رکھے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب شعبہ تربیت کا رابطہ active ہو گا تو بیعت کرانے والے کا خود بخود پیچھے چلا جائے گا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر شہر اور ہر علاقے میں اپنی ٹیم بنائیں جو ان نو مبائعین کے قریب ہوں اور رابطہ کر سکیں۔ آپ خود تو ہر جگہ نہیں جاسکتے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ کا کم از کم ہر ۔ کا کم از کم ہر ہفتہ نو مبائع سے رابطہ ہونا چاہیے تاکہ جب وہ کہیں دوسری جگہ منتقل ہو تو آپ کو اطلاع دے کر جائے کہ فلاں جگہ جا رہا ہوں، وہاں میں کس سے رابطہ کروں ؟ قائد تحریک جدید اور قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ باقاعدہ ٹارگٹ بنا کر کام کریں۔ قائد تبلیغ کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ نے نیا چارج سنبھالا ہے تو گزشتہ تمام ریکارڈ دیکھیں، فائلوں کا مطالعہ کریں اور پھر آگے چلیں۔ فرمایا کہ کتب کا سٹال لگانا تو ایک چھوٹا سا ذریعہ تبلیغ ہے۔ یہ آپ کی تبلیغ کا کل ذریعہ نہیں ہے۔ آپ وسیع پیمانہ پر اپنے تبلیغی پروگرام بنائیں۔ مختلف پاکٹ (pocket) تلاش کریں۔ دوسرے ممالک سے آنے والے مہاجرین، عرب، البانین، یوگوسلاوین، ہنگری، پولش وغیرہ مختلف جگہوں پر آباد ہیں۔ مختلف ممالک کے لوگ آتے رہتے ہیں ان سے رابطے کریں اور ان کے پاس جائیں اور پیغام