سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 157 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 157

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 137 نو مبائعین کو شروع سے ہی جماعت کے نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نائب صدر انصار الله صف دوم کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ صف دوم اس لئے بنایا گیا تھا کہ خدام سے انصار اللہ میں جانے والے سست نہ ہو جائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا سائیکل چلائیں ، سیر کریں۔ فرمایا ان کو active رکھنا آپ کا کام ہے۔ فرمایا ان کو خدمت خلق کے پروگراموں میں شامل کریں۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار اللہ کے بجٹ، چندہ دہندگان کی تعداد اور چندہ کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔ فرمایا انصار اللہ کے چندہ مجلس اور چندہ اجتماع کا حساب علیحدہ علیحدہ رکھا کریں۔ قائد ایثار کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو بڑی عمر کے انصار ہیں یہ ہسپتالوں میں جائیں، اولڈ پیپلز ہوم (old people's home) میں جائیں، بیماروں کی عیادت کریں۔ ان کا حال دریافت کریں۔ اپنے ساتھ پھول، پھل وغیرہ لے جائیں۔ اس طرح تعلق بڑھے گا اور رابطے قائم ہوں گے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ بھی جائزہ لیں کہ افریقہ ، قادیان وغیرہ میں انصار اللہ سویڈن خدمت خلق کے تحت کیا خدمت کر سکتی ہے۔ شعبہ نو مبائعین کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تین سال بعد نو مبائع نہیں رہتا۔ تین سال کے بعد اس کو باقاعدہ نظام کا حصہ بنائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو نو مبائعین انصار کی عمر کے ہیں ان کو اپنے اجتماع پر لے کر آئیں۔ ان کو شروع سے ہی جماعت کے نظام میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ فرمایا جب ان کو اپنے پروگراموں میں شامل کریں گے تو ان کو نمازوں اور چندوں کی عادت پڑے گی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ویسے تو یہاں ایسے انصار بھی ہیں جن کو سویڈش زبان آتی ہے۔ فرمایا ان نو مبائعین سے ملیں۔ ان کو اپنے ساتھ شامل کریں۔