سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 156 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 156

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 136 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شعبہ ایثار کو ہدایت فرمائی کہ اولڈ پیپلز ہوم ( old people's home) میں جائیں۔ خود بھی جائیں اور دوسرے انصار کو بھی بھجوائیں۔ ساتھ پھل، پھول وغیرہ لے جائیں۔ اس طرح ان کا حال پوچھیں۔ ان سے باتیں کریں اور تعلق بڑھائیں۔ قائد تجنید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ قائد مال سے حضور انور نے بجٹ اور انصار کے ماہانہ چندہ کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا۔ فرمایا ممبر شپ چندہ کا حساب علیحدہ رکھیں اور چندہ اجتماع کا حساب علیحدہ رکھیں۔ فرمایا جو انصار مجلس کے چندہ کو اہمیت نہیں دیتے ان کو آہستہ آہستہ سمجھاتے رہیں۔ آپ کا کام سمجھانا اور سمجھاتے چلے جانا ہے۔ ان میں قربانی کا احساس پیدا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا قائد تربیت جب تربیت کر لیں گے تو چندے بھی خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو شخص لازمی چندہ ادا نہیں کرتا اس سے ذیلی تنظیم کا چندہ نہیں لینا۔ سوائے اس کے کہ اس کو بتایا جائے کہ تم جو ذیلی تنظیم کا چندہ دے رہے ہو اس کو لازمی چندہ میں ڈال رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب پر کہ جو شخص چندہ اجتماع یا مجلس کا ماہانہ چندہ نہیں دیتا لیکن صدقہ دینا چاہتا ہے تو کیا اس سے صدقہ لے لیا جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو صدقہ دینا چاہتا ہے اس سے صدقہ لے لیا جائے لیکن اس کو مجلس کا چندہ اور اجتماع کا چندہ ادا کرنے کی تلقین کریں اور سمجھاتے رہیں۔ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ ڈنمارک 10 ستمبر 2005ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 21 اکتوبر 2005ء)