سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 155 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 155

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 135 جب تربیت کر لیں گے تو چندے بھی خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ انصار کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب مطالعہ کے لئے مقرر کریں یا کتاب کا کوئی حصہ مقرر کریں اور پھر انصار سے اس کا امتحان لیں اور انہیں کہیں کہ بے شک کتاب سے دیکھ کر پرچہ حل کر لیں لیکن سب امتحان دیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ انصار کو توجہ دلاتے رہیں کہ گھروں میں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ ان کو نماز پڑھائیں، قرآن کریم کی تلاوت کی عادت ڈالیں اور نگرانی بھی کریں۔ قائد عمومی سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنی مجالس ہیں جو آپ کو ریگولر رپورٹس بھجواتی ہیں۔ حضور انور نے فرمایا تمام مجالس سے ماہانہ رپورٹ لیا کریں اور پھر اپنی ماہانہ رپورٹ تیار کر کے مجھے بھجوایا کریں۔ حضور انور نے فرمایا کہ قائد عمومی کا یہ بڑا کام ہے کہ اپنے تمام حلقہ جات کو active کریں، خود بھی دورہ کریں، وفود بھجوائیں۔ ★ نائب صدر صف دوم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے انصار کے لئے خاص پروگرام بنائیں۔ ان کی جوانی کی روح قائم رہنی چاہیے۔ قائد وقف جدید اور قائد تحریک جدید سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی جو انصار نو مبائع ہیں ان کو سنبھالیں اور انصار کی تنظیم کا بھی حصہ بنائیں۔ قائد تبلیغ و قائد ایثار سے بھی ان کے پروگراموں کا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تفصیل سے جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ تبلیغ کے لئے چھوٹی چھوٹی جگہوں پر جائیں اور وہاں تبلیغ کے پروگرام بنائیں اور رابطے کریں۔ فرمایا۔ ڈنمارک کے جو چار جزیرے ہیں ان سب میں پیغام پہنچانے کے لئے پروگرام بنائیں اور دورے کریں۔ مختلف قوموں کے جو لوگ آباد ہیں ان میں بھی تبلیغ کریں۔