سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 152
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 132 انصار اللہ کا چندہ دیتا ہے اور لازمی نہیں دیتا تو وہ اس کا انصار اللہ کا چندہ لازمی چندہ میں شمار کیا جائے اور جماعت کے کھاتہ میں چلا جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو شخص کہتا ہے کہ میری آمد اتنی ہے، میں اس پر اتنا دوں گا تو آپ لکھ لیں اور اس سے لے لیا کریں۔ اصل مقصد یہ ہے کہ تربیت ہونی چاہیے۔ نفس کی اصلاح ہو ، دین کی طرف رجحان ہو ، خدا کی عبادت کی طرف توجہ پید اہو ، اللہ کے حکموں پر عمل کرنے کی طرف توجہ پیدا ہو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو موصی ہے اس کو سمجھانا چاہیے کہ وصیت کرنے کے بعد تم نے اعلیٰ معیار کی قربانی کا وعدہ کیا ہے۔ ایک عہد کیا ہے۔ اپنے اس عہد اور اعلیٰ معیار کی قربانی سے پھر رہے ہو۔ فرمایا جو موصی نہیں ہیں ان کو بھی سمجھاتے رہنا چاہیے کہ یہ چندہ بھی جماعت کی طرف سے مقرر شدہ ہے۔ ذیلی تنظیموں کا بھی مقرر شدہ ہے۔ اس کو بھی باقاعدہ ادا کرو۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس انصاراللہ کو فرمایا کہ آپ کو چاہیے کہ 2008ء تک پانچ مساجد بنا کر دیں۔ چندوں کا مسئلہ نہیں ہے، جرات پیدا کریں، حوصلہ پیدا کریں، خدا تعالیٰ خود حالات پیدا کر دے گا۔“ میٹنگ نیشنل عامله مجلس انصار الله جر منی مورخہ 3 ستمبر 2005 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 5 اکتوبر 2005ء)