سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 151 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 151

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 131 اور ہدایت دی کہ تجنید کے مطابق تمام انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ قائد اشاعت نے بتایا کہ الفضل انٹر نیشنل میں انصار الله جرمنی کا رسالہ ”الناصر “ شائع ہوتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا الفضل انٹر نیشنل کتنے انصار پڑھتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کتنے انصار کے گھروں میں الفضل آتا ہے۔ آپ کی مجلس عاملہ ، ریجنل عاملہ اور مقامی مجالس عاملہ کو بھی آنا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا پندرہ سو (1500) کی تعداد میں اس کی خریداری بڑھائیں، پچاس فی صد انصار ایسے ہونے چاہئیں جن کے ہاں الفضل آتا ہو ۔ 66 قائد تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ صف دوم کے انصار کو نمازوں کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم کی طرف توجہ دلائیں۔ فرمایا چھوٹی مجالس میں اپنے زعماء کو active کریں۔ جن کے گھر نماز سنٹر سے دور ہیں وہ اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ نماز پڑھا کریں۔ قرآن کریم پڑھنے کی عادت ڈالا کریں۔ قائد خدمت خلق ( ایثار) کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار ہسپتالوں میں جا کر مریضوں، بوڑھوں کا حال پوچھیں اور پھل، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔ دوسرے ملکوں سے یہاں لوگ آئے ہوئے ہیں ان کے جاکر حالات دیکھیں اور ان سے تعلقات بنائیں۔ قائد تحریک جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ آپ کا تحریک جدید کا چندہ جماعت کی وصولی کا 1/4 ہونا چاہیے۔ قائد عمومی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی جن مجالس سے ماہانہ رپورٹس نہیں آتیں وہاں سے باقاعدگی سے رپورٹس آنی چاہئیں۔ باقی مجالس کو بھی active کریں اور تمام مجالس رپورٹس بھیجیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ جو انصار لازمی چندہ نہیں دے رہے وہ لازمی چندہ دیں گے تو ان سے مجلس انصار اللہ کا قبول ہو گا۔ جو مجلس