سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 147 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 147

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 127 روایت میں آتا ہے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے اور یہ کہ وہ راستے میں ایک دوسرے سے ملیں تو منہ پھیر لیں۔ ان دونوں میں سے بہترین وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔(الادب المفرد للبخاری، باب من بدء بالسلام ) پس آپس کی رنجشوں کو لمبا نہیں کرنا چاہیے ، اس سے تفرقہ پیدا ہوتا ہے اور بڑھتے بڑھتے جماعتی و قار کو نقصان پہنچاتا ہے۔ غیر اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔“ 66 (خطبہ جمعہ فرموده 26 اگست 2005ء بحوالہ خطبات مسرور جلد 3 صفحہ 520-523)