سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 125
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 105 کانسٹی ٹیوشن کے مطابق ہر قائد کو اس کے فرائض کا علم ہونا چاہیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” اپنی عاملہ کا تقرر کر کے باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور اپنی ماہانہ رپورٹ با قاعدگی سے بھجوائیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب مجلس انصار اللہ کو بڑی تفصیل کے ساتھ انصار اللہ کا سارا نظام سمجھایا اور ہدایت دی کہ کانسٹی ٹیوشن (constitution) کے مطابق اپنی عاملہ بنائیں اور کانسٹی ٹیوشن کے مطابق ہر قائد کو اس کے فرائض کا علم ہونا چاہیے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہر گاؤں ، قصبہ میں جہاں بھی انصار موجود ہیں وہاں انصار کی مجلس قائم کریں اور اس طرح گراس روٹ لیول سے اپنے کام کو منظم کریں۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ یوگنڈ ا مورخہ 22 مئی 2005 ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 1 جولائی 2005ء)