سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 124 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 124

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 104 تمام قائدین کو انصار اللہ کا کانسٹی ٹیوشن (constitution) مہیا کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر صاحب انصار اللہ کو ہدایت فرمائی کہ تمام قائدین کو انصار اللہ کاconstitution مہیا کریں۔ ان کو علم ہونا چاہیے کہ ان کے شعبہ کا کیا کام ہے۔ ان کی کیا ذمہ داری ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ ہر ٹاؤن اور گاؤں میں جہاں انصار الله ممبران موجود ہیں وہ اپنی مجلس قائم کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آمد اور اخراجات کا بجٹ بنانے کے بارہ میں بھی تفصیل کے ساتھ ان کو سمجھایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”اب وقت ہے کہ تمام ذیلی تنظیمیں فعال ہوں اور مستعد ہوں تو ترقی کی رفتار کئی گنا ہو گی۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ انصار الله تنزانیہ مور ر مورخہ 13 مئی 2005 ء بحواله الفضل انٹر نیشنل 10 جون 2005ء)