سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 122 of 552

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 122

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول مقصد حاصل نہ کر لیں۔ 102 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنے سالانہ اجتماع پر اچھی مجالس کو سندات خوشنودی اور جو مجلس اول آئے اس کو علم انعامی دیا جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ جو بالکل ان پڑھ ہیں ان کو قرآن کریم ناظرہ پڑھائیں۔ صرف نیروبی ریجن میں آپ نے کوشش نہیں کرنی بلکہ سارے ملک میں یہ انتظام کرنا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے قائد تحریک جدید کو ہدایت فرمائی کہ انصار کو تحریک جدید کے نظام میں شامل کریں۔ غرباء کو بھی شامل کریں خواہ وہ ایک شلنگ (Shilling) چندہ دیں۔ اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے قائد وقف جدید کو بھی ہدایت فرمائی کہ اپنے چندہ کے نظام کو منظم کریں اور باقاعدہ فہرستیں بنائیں اور اپنے ممبر ان کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تجنید کو فرمایا کہ آپ تمام مجالس سے اپنی تجنید مکمل کریں۔ ممبر ان کی فہرستیں تیار ہوں جس میں ان کا نام ، والد کا نام، پروفیشن ، تعلیم وغیرہ کا ذکر ہو۔ فرمایا اپنی تجنید مکمل کر کے رپورٹ بھجوائیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد ایثار کو فرمایا کہ آپ غریب، ضرورتمند لوگوں کی مد د خدمت خلق فنڈ کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔ ہسپتالوں کی مدد امد دسے rural area میں میڈیکل کیمپ لگا سکتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ غرباء اور ضرورتمند لوگوں کی امداد اور میڈیکل کیمپ لگانے کا پروگرام، یہ دو مقاصد آپ حاصل کر لیں تو یہ آپ کے لئے بہت ہے۔ ان دونوں پر توجہ دیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہو میو پیتھی کیمپ بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی نے قائد تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ اس بات کی کوشش کریں کہ ہر ناصر پانچ نمازیں ادا کرے، نماز باجماعت ادا کرے، نماز جمعہ میں با قاعدہ شامل ہو۔ خلیفۃ المسیح کے خطبات کو باقاعدہ سنیں۔ جو ناظرہ قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں وہ تلاوت قرآن کریم روزانه با قاعدہ کریں۔ کم از کم دور کوع کی تلاوت کریں۔ جو قرآن کریم ناظرہ پڑھنا