سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 121
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 101 خلیفہ وقت کے خطبات کو باقاعدہ سنیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل ہدایات اراکین کو دیں: صدر مجلس انصار اللہ کے انتخاب کے طریق کار کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کو سمجھایا اور تفصیل کے ساتھ ان کو بتایا کہ کس طرح صدر کا انتخاب ہوتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ اپنی رپورٹس میں جماعتوں کی بجائے مجالس کا لفظ استعمال کیا کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد عمومی کو ہدایت فرمائی کہ تمام مجالس سے رابطہ رکھنا، یاد دہانیاں کروانا اور ان سے ماہانہ رپورٹس کا حصول اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجلس انصار اللہ براہ راست خلیفۃ المسیح کے ماتحت ہے اس لئے آپ نے مجلس عاملہ انصار اللہ کی ماہانہ رپورٹ باقاعدگی سے خلیفۃ المسیح کو بھیجوانی ہے۔ فرمایا: رپورٹ با قاعدگی سے ہر ماہ بھیجوائیں۔ یہ نہیں کہ چند ماہ کی اکٹھی بھجوادی یا سال کے بعد بھجوادی یہ طریق درست نہیں ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ اپنے اپنے شعبوں میں فقال اور مستعد ہوں اور اپنی مجالس سے باقاعدہ اپنے اپنے شعبوں کے بارہ میں رپورٹس حاصل کریں، ان کو یاد دہانی کروائیں۔ فرمایا مبلغین / معلمین سے بھی مدد لیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ گر اس روٹ (grassroots) سے کام شروع کریں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ ہر ایک ناصر کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ جو غریب ہیں وہ بھی نظام میں شامل ہوں خواہ وہ آپ کے مقررہ ریٹ کے مطابق نہ بھی دیں۔ جو بھی دے سکیں ان سے لیا جائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ نے مجلس کا بجٹ اور تمام ضروریات خود پوری کرنی ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد تبلیغ کو ہدایت فرمائی کہ آپ کی جو 360 مجالس ہیں ان سب میں تبلیغی پلان بنائیں۔ یاد دہانی کے خطوط بھیجیں اور یاد دہانی کرواتے رہیں جب تک کہ اپنا