توضیح مرام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 748

توضیح مرام — Page 53

روحانی خزائن جلد ۳ ۵۳ توضیح مرام ﴾٥﴿ تو انفصال پا گیا اور دوبارہ اُترنے کی حقیقت اور کیفیت معلوم ہو گئی چنانچہ تمام عیسائیوں کا متفق علیہ عقیدہ جو انجیل کے رو سے ہونا چاہیے یہی ہے کہ یوحنا جس کے آسمان سے اُترنے کا انتظار تھا وہ حضرت مسیح کے وقت میں آسمان سے اس طرح پر اتر آیا کہ زکریا کے گھر میں اُسی طبع اور خاصیت اصیت کا کا بیٹا ہوا جس جس کا کا نام نام بی تھا۔ البتہ یہودی اُس اُس کے اُترنے کے اب تک منتظر ہیں اُن کا بیان ہے کہ وہ سچ مچ آسمان سے اترے گا۔ اول بیت المقدس کے مناروں پر اس کا نزول ہوگا پھر وہاں سے یہودی لوگ اکٹھے ہو کر اس کو کسی نردبان وغیرہ کے ذریعہ سے نیچے اتار لیں گے اور جب یہودیوں کے سامنے وہ تاویل پیش کی جائے جو حضرت مسیح علیہ السلام نے یوحنا کے اترنے کے بارہ میں کی ہے تو وہ فی الفور غصہ سے بھر کر حضرت مسیح اور ایسے ہی حضرت یحییٰ کے حق میں نا گفتنی باتیں سناتے ہیں اور اس نبی کے فرمودہ کو ایک ملحدانہ خیال تصور کرتے ہیں بہر حال آسمان سے اترنے کا لفظ جو تاویل رکھتا ہے مسیح کے بیان سے اس کی حقیقت ظاہر ہوئی اور انہی کے بیان سے یوحنا کے آسمان سے اُترنے کا جھگڑا طے ہوا اور یہ بات کھل گئی کہ آخر اترے تو کس طرح اترے مگر مسیح کے اترنے کے بارہ میں اب تک بڑے جوش سے بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عمدہ اور شاہانہ پوشاک قیمتی پارچات کی پہنے ہوئے فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اتریں گے مگر ان دو قوموں کا اس پر اتفاق نہیں کہ کہاں اتریں گے ۔ آیا مکہ معظمہ میں یا لنڈن کے کسی ۶ گرجا میں یا ماسکو کے شاہی کلیسیا میں ۔ اگر عیسائیوں کو پرانے خیالات کی تقلید رہزن نہ ہو تو وہ مسلمانوں کی نسبت بہت جلد سمجھ سکتے ہیں کہ مسیح کا اتر نا اُسی تشریح کے موافق چاہیے جو خود حضرت مسیح کے بیان سے صاف لفظوں میں معلوم ہو چکی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ حاشیه: یه پارچات از قسم پشمینہ یا ابریشم ہوں گے؟ جیسے چوڑیا ۔ گلبدن - اطلس - کمخواب ۔ زربفت ۔ زری ۔ لاہی یا معمولی سوتی کپڑے جیسے نین سوکھ ۔ تن زیب ۔ اینگ - چکن گلشن ململ - جالی ۔ خاصہ ڈوریا چارخانہ اور کس نے آسمان میں بنے اور کس نے سیئے ہونگے ۔ ابتک کسی نے مسلمانوں یا عیسائیوں میں سے اس کا کچھ پتہ نہیں دیا۔ منہ