توضیح مرام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 54 of 748

توضیح مرام — Page 54

روحانی خزائن جلد ۳ ۵۴ توضیح مرام ایک ہی صورت کے دو امر دو متناقض معنوں پر محمول ہو سکیں یہ بات اہل الرائے کے غور کے قابل ہے کہ اگر حضرت مسیح کی وہ تاویل جو انہوں نے یوحنا کے آسمان سے اترنے کی نسبت کی ہے فی الواقع صحیح ہے تو کیا حضرت مسیح کے نزول کے مقدمہ میں جو اسی پہلے مقدمہ کا ہم شکل ہے اسی تاویل کو کام میں نہیں لانا چاہیے ۔ جس حالت میں ایک نبی اس سر بستہ راز کی اصل حقیقت کھول چکا ہے اور قانون قدرت بھی اُسی کو چاہتا اور اُسی کو مانتا ہے تو پھر اس صاف اور سیدھی راہ کو چھوڑ کر ایک پیچیدہ اور قابل اعتراض راہ اپنی طرف سے کھودنا کیوں کر قبول کرنے کے لائق ٹھہر سکتا ہے۔ کیا ذی علم اور ایماندار لوگوں کا کانشنس جس کو مسیح کے بیان سے بھی پوری پوری مدد مل گئی ہے کسی اور طرف اپنا رخ کر سکتا ہے اور مسیحی لوگ تو اس وقت ۔ سے دس برس پہلے اپنی یہ پیشگوئی بھی انگریزی اخباروں کے ذریعہ سے شائع کر چکے ہیں کہ تین برس تک مسیح آسمان سے اترنے والا ہے۔ اب جو خدائے تعالیٰ نے اُس اُترنے والے کا نشان دیا تو مسیحیوں پر لازم ہے کہ سب سے پہلے وہی اس کو قبول کریں تا اپنی پیشگوئی کے آپ ہی مکذب نہ ٹھہریں۔ عیسائی لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ حضرت مسیح اٹھائے جانے کے بعد بہشت میں داخل ہو گئے ۔ لوکا کی انجیل میں خود حضرت مسیح ایک چور کو تسلی دے کر کہتے ہیں کہ آج تو میرے ساتھ بہشت میں داخل ہوگا۔ اور عیسائیوں کا یہ عقیدہ بھی متفق علیہ ہے کہ کوئی شخص بہشت میں داخل ہو کر پھر اس سے نکالا نہیں جائے گا گو کیسا ہی ادنی درجہ کا آدمی ہو چنانچہ یہی عقیدہ مسلمانوں کا بھی ہے۔ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَ مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ ، یعنی جو لوگ بہشت میں داخل کئے جائیں گے پھر اس سے نکالے نہیں جائیں گے اور قرآن شریف میں اگر چہ حضرت مسیح کے بہشت میں داخل ہونے کا بہ تصریح کہیں ذکر نہیں لیکن ان کے وفات پا جانے کا تین جگہ ذکر ہے اور مقدس بندوں کے لئے وفات پانا اور بہشت میں داخل ہونا ایک ہی حکم میں ہے حاشیہ دیکھو انجیل لوقا باب ۲۳ آیت ۴۳ حاشیہ: قال الله تعالى: فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ، دیکھو سورۃ مائده الجزر نمبرے وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ٣ سورة النساء الجزو نمبر 4 إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى " سورة آل عمران الجز و نمبر ٣ منه ا الحجر : ۴۹ المائدة : ١١٨ النساء : ١٦٠ ال عمران : ۵۶