معیارالمذاہب — Page 319
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۱۹ ضياء الحق ظاہر کرنا مقصود الہی ہوتا ہے جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں جن کو عوام نہیں جانتے اور بعض وقت ایک بار یک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لئے ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ انہیں دکھلاوے کہ ان کی عقلیں کہاں تک ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رو سے اس پیشگوئی میں کج دل لوگوں کا امتحان بھی منظور تھا ۔ اس لئے باریک طور پر پوری ہوئی مگر اس کے اور بھی لوازم ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گے جیسا کہ کشف ساق کی پیشگوئی اس کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ ۔ والسلام على من اتبع الهدى راقم میرزاغلام احمد علی اللہ عنہ قادیان - گورداسپور ہماری نئی تالیفات ست بچن آریہ دھرم