تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 425 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 425

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۵ سورة الرعد یا گذشتہ نشانوں سے میرے اپنے نشانوں کا مقابلہ کر لیں یا آئندہ نشانوں میں مقابلہ کر لیں یا اور نہیں تو یہی دعا کریں کہ جس کا وجود نافع الناس ہے وہ بموجب وعدہ الہی : وَ أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ در از زندگی پائے۔ پھر عیاں ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں کون مقبول و منظور ہے۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۸۹۹ء صفحہ ۳، ۴) وَ الَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ وَ يَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ پیوند کرنے کی جگہ پیوند کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷) وَالَّذِينَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ أَنْفَقُوا مِمَّا امِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ ۔ وہ کبھی پوشیدہ خیرات کرتے ہیں اور کبھی ظاہر ۔ پوشیدہ اس لئے کہ تار یا کاری سے بچیں اور ظاہر اس لئے کہ تا دوسروں کو ترغیب دیں۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۷) یعنی بہادر وہ ہیں کہ ۔۔۔۔ ان کا صبر لڑائی اور سختیوں کے وقت میں خدا کی رضا مندی کے لئے ہوتا ہے اور اس کے چہرہ کے طالب ہوتے ہیں نہ کہ بہادری دکھلانے کے۔ اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۵۹) الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَين الْقُلُوبُ ۔ یا درکھو کہ قرآن سے دل اطمینان پکڑتے ہیں۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۳۰ حاشیه ) ایک بڑی لذت چھوٹی لذت سے غنی کر دیتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُ الْقُلُوبُ ۔۔۔ وَ لَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ - ( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۴۲۵)