حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 52 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 52

حقائق الفرقان ۵۲ سُورَةُ صَ ۲۲ - وَهَلْ أَتْكَ نَبَوُا الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ - ترجمہ ۔ اور کیا تیرے پاس اس کے دشمن کی خبر پہنچی جو قلعہ کی دیوار پھاند کر آئے ۔ تفسیر - وَهَلْ الكَ۔ ان کے دشمن کی خبر بھی ہے کہ دشمن اس قلعہ اور فصیل پر بھی کود پڑے۔ تمہارے پاس تو کوئی قلعہ اور فصیل بھی نہیں ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) پر دشمن نے حملہ کر دیا تھا۔ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ - فرماتا ہے بایں : ہمہ ساز و سامان حضرت داؤد پردم داؤد اور آپ کے پاس (اے نبی ) کوئی قلعہ وغیرہ نہیں ۔ اللہ حافظ ہے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۷-۴۷۸) حضرت داؤ د خلیفۃ اللہ کا مقابلہ بعض ناعاقبت اندیشوں نے کرنا چاہا۔ یہاں تک کہ وہ دیواریں پھاند کر ان کے قلعہ میں گھس آئے۔ مگر چونکہ اللہ تعالیٰ جن کو خلعتِ خلافت سے سرفراز فرماتا ہے۔ اُن کو ایک خاص رعب و داب بھی دیتا ہے۔ اس لئے وہ داخل ہوتے ہی ایسے گھبرائے کہ سوائے ایک جھوٹا قصہ تراشنے کے کچھ بن نہ آیا۔ چنانچہ قرآن مجید میں ذکر آیا ۔ وَهَلْ أَتَنكَ نَبَوُا الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ - إِذْ دَخَلُوا عَلَى دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لَا تَخَفْ خَصْمَن بَغَى بَعْضًا عَلى بَعْضٍ (ص : ۲۲، ۲۳) (اور کیا ان دشمنوں کی خبر پہنچی۔ جب وہ محراب میں دیوار کود کر آئے ۔ جب داؤد " پر داخل ہوئے تو وہ ان سے ڈرا۔ انہوں نے کہا۔ نہ ڈر۔ دو دشمن ہیں۔ زیادتی کی ہے ایک نے دوسرے پر ) آخر یہ دشمن بھی لعنتی ہی بنے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ لُعِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَ عِيسَى ابْنِ ۷۹) مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ (المائده : ۷۹ ) ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۱۱۔ ماہ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۴۳۲-۴۳۳) اے لعنتی ہوئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل سے داؤد اور عیسی بن مریم کی زبان پر۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے سرکشی کی اور حد سے بڑھتے تھے۔