حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 51
حقائق الفرقان ۵۱ سُورَةُ صَ جو لوگ متنفر تھے وہ بھی ان کے حضور میں حاضر تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۴) قرآن کریم میں ہے حضرت داؤد علیہ السلام کی نسبت ارشاد ہے وَ اذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ ۚ إِنَّهُ أَوَّابٌ ( ص : ۱۸) یعنی یاد کرو ہمارے بندے داؤد کو بہت ہاتھوں والا ( بڑا طاقت ور ) وہ جناب النبی کی طرف توجہ کرنے والا ہے۔ اور ید کے معنے نصرت وغیرہ کے بھی ہیں۔ راغب میں ہے ۔ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ - الفتح: (1) أَي نُصْرَتُهُ وَ نِعْمَتُهُ وَقُوتُهُ ۔ ید کے معنے ملک و تصرف ان کے بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ - النكاح - (البقرة: ۲۳۸) معنوں میں سے ہر ایک یہاں چسپاں ہو سکتا ہے اور عام انسانی بول چال میں بھی ہاتھ کا لفظ ان سب معنوں پر بولا جاتا ہے۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۲، ۲۷۳) ٢٠ - وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَهُ أَوَّابٌ - ترجمہ ۔ اور سخت متنفروں کو بھی جمع کیا تھا ۔ سب کے سب اس کی وجہ سے اللہ کی طرف جھکنے والے تھے۔ تفسير - الطير - متنفر لوگ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۴) ۲۱- وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ - ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا تھا اور اس کو عقل و دانائی عطا فرمائی تھی اور وہ فیصلے خوب کرتا تھا ۔ تفسير - فصل الخطاب ۔ فیصلہ کر دینے والی بات۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۱۴) اے اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔ ے یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گروہو۔