حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 53 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 53

حقائق الفرقان ۵۳ سُورَةُ صَ ۲۳ - إِذْ دَخَلُوا عَلَى دَاوُدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوا لَا تَخَفْ خَصْمَن بَغَى بَعْضًا عَلَى بَعْضٍ فَاحْكُمُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطُ وَاهْدِنَا إِلَى سَوَاءِ الصِّرَاطِ - ترجمہ ۔ اور وہ داؤد کے پاس اندر پہنچے تو وہ چوکس ہو گیا ان سے ۔ انہوں نے کہا آپ کیوں گھبراتے ہیں کیوں چوکنا ہوتے ہیں ہم تو دو دشمن ہیں زیادتی کرتے ہیں ہم ایک دوسرے پر تو آپ حق حق فیصلہ کر دیجیئے اور تاخیر نہ ڈالئے اور ہمیں سیدھا راستہ بتا دیجیئے۔ تفسیر - إِذْ دَخَلُوا ۔ ایک دفعہ دشمن حضرت داؤد پر اچانک کود پڑے۔ یہ بھی مستعد بیٹھے تھے۔ جب ان دشمنوں نے دیکھا کہ یہ مستعد بیٹھے ہیں۔ تو کہنے لگے کہ حضور ہم ایک مقدمہ فیصل کرانے آئے ہیں۔ گھبرا کے کہتے ہیں کہ آج ہی فیصل کر دیجئے۔ تاریخ کو بڑھائیے نہیں ۔ جھگڑا یہ ہے کہ اسکی سود نبیاں ۔ دیکھو کیسا جھوٹا مقدمہ بنالیا۔ لیکن انبیاء کیسے رحیم و کریم ہوتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ اس نے ظلم کیا ہیں ہے کہ تمہاری ایک دنبی کو مانگتا ہے۔ باوجود یکہ اس کے پاس ہیں ۔ اب حضرت داؤد د کو فکر ہوا کہ ہمارے ملک میں بڑا فتنہ ہے۔ یہاں تک کہ لوگ ہم پر بھی حملہ آور ہونے لگے۔ تب انہوں نے جناب النبی میں دعا کی ۔ ہم نے حکم دیا کہ داؤد تو کوئی اپنی کوششوں سے خلیفہ ہوا ؟ ہم نے تجھ کو خلیفہ بنایا۔ اس سے بڑی نصیحت یہ نکلتی ہے کہ حوصلہ کرو اور دشمن کو حوالہ بخدا کرو۔ دعائیں مانگو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳، ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۱۴) قَالُوا لَا تَخَفْ جب جاگتا پایا تو ان دشمنوں نے جو بارادہ قتل آئے تھے ایک بات گھڑ لی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۸) ۲۵ - قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَى نِعَاجِهِ وَ إِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ وَ ظَنَّ دَاوُدُ أَنَّهَا فَتَتْهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَ أَنَابَ - ترجمہ ۔ داؤد نے فرمایا کہ بے شک اس نے تجھ پر ظلم کیا ہے وہ جو دنبی مانگتا ہے اپنی دنبیوں میں