حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 18
حقائق الفرقان ۱۸ سُورَةُ يُسَ وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا - قرآن مجید و صیح حدیث میں اس قریہ یا ان مرسلوں کا نام ہے میرے ضمیر میں حضرت موسی و حضرت محمد رسول اللہ و حضرت مسیح تین انبیاء ہیں جن کا ذکر ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶) ۱۵ - إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمُ مرسلون - ترجمہ ۔ جب ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے تو قوم نے دونوں کو جھٹلا یا پھر ہم نے عزت دی تیسرے سے تو ان تینوں نے کہا ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔ تفسیر - بثالث - تیسر اعظیم الشان رسول بھجوایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) فَعَزَّزْنَا بِثَالث - تیسرا (محمد مصطفی ) ایساز بر دست آیا کہ اس کی قوم سے کوئی لات وعڑی کا پرستار نہ رہا۔ بلکہ تمام عرب مسلمان ہو گیا ۔ بلکہ تمام دنیا کے مذاہب کے معاہد اسی کے نام پر فتح ہوئے ا۔ یوروشلم ۲- آتش کده آذر ۳۔ خانہ کعبہ ۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۷۶) ١٦ - قَالُوا مَا أَنْتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَمَا اَنْزَلَ الرَّحْمَنُ مِنْ شَيْءٍ إِنْ أَنْتُمْ الَّا تَكْذِبُونَ ۔ ترجمہ ۔ لوگوں نے کہا اجی تم تو ہمیں جیسے انسان ہو اور رحمن نے تو کچھ بھی نہیں اتارا پس تم تو جھوٹ ہی کہتے ہو۔ تفسیر - مَا أَنْزَلَ الرَّحْمنُ مِنْ شَيْءٍ ۔ برہموؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے۔ یہ لوگ تمام راستبازوں کو جھوٹا سمجھتے ہیں۔ ان کی گندھ تعلیم سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ جن لوگوں نے سچائیوں کے پہچاننے کیلئے اپنے آرام ، اپنی اولاد ، اپنا جاہ وجلال ، اپنے وطن کو چھوڑ دیا اور اپنی جانیں قربان کر دیں۔ ان کو جھوٹ اور دروغ مصلحت آمیز سمجھنا حد درجے کی بے باکی ہے۔