حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 17
حقائق الفرقان ڈھانپ دیا تو انہیں کچھ سوجھتا ہی نہیں ۔ ۱۷ سُورَةُ يُسَ تفسیر ۔ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا - آگے بڑھ نہیں سکتے کہ اسلام لائیں ۔ پیچھے ہٹ نہیں سکتے کہ عذاب سے بچ جاویں اور یہ اس لئے کہ ان کے نزدیک ڈرانا نہ ڈرانا برابر یکساں ہے اور وہ ایمان نہیں لاتے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰) ۱۴- وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا اَصْحَبَ الْقَرْيَةِ إِذْ جَاءَهَا الْمُرْسَلُونَ - ترجمہ ۔ اور ان کے لئے بیان کر اعلیٰ درجہ کی بات گاؤں کے رہنے والوں کی جب وہاں آئے بھیجے ہوئے ۔ تفسیر ہزار ہا لوگوں نے چائنا ، جاپان ، انگلینڈ کو نہیں دیکھا مگر وہ ان کی ہستی پر محض شنید سے یقین رکھتے ہیں بلکہ ان کے وجود پر قسم کھا سکتے ہیں۔ پھر بعض واقعات کو صرف ایک گواہی پر تسلیم کیا جاتا ہے مثلاً کسی کا اپنے باپ کا بیٹا کا بیٹا ہونا جس کیلئے صرف اسکی ماں کی گواہی ہے۔ پھر فلاسفروں کے اقوال میں اتنا اختلاف ہے کہ کسی صورت میں نہیں ملتا۔ مگر انبیاء کی جماعت ایسی جماعت ہے کہ باوجود یکہ وہ آپس میں نہیں ملے اور مختلف زمانوں میں ہوئے ہیں۔ پھر بھی وہ اللہ ایک ہے پر اجماع رکھتے ہیں۔ اس شہادت کو نہ ماننا کیسی بے ایمانی ہے۔ ایک عورت کی گواہی مان لینے والے اتنی بڑی راست باز جماعت کی مجموعی گواہی کو نہ مانیں تو بہت بے انصافی ہے۔ پھر وہ لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے خدا سے خود باتیں کی ہیں۔ ان کی باتیں نہ مانیں مگر فلاسفروں کی باتیں باوجود اس قدر اختلاف کے مان لیں۔ تعجب ہے۔ مثلاً ۔ عجیب بات ۔ أَصْحَبَ الْقَرْيَةِ - مصر جس میں حضرت موسیٰ و ہارون گئے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۰)