حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 16 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 16

حقائق الفرقان ۱۶ سُورَةُ يُسَ ، - تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ - لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا انْذِرَا بَاؤُهُمْ فَهُمْ غَفِلُونَ - ترجمہ ۔ اتارا ہوا غالب کا ( یعنی تو بھی غالب ہوگا ) سچی کوشش پر بدلہ دینے والے کا ۔ نتیجہ یہ ہے کہ تو ڈرا اُن کو جن کے قریب والے نہیں ڈرائے گئے اور وہ غافل ہیں ۔ تو تفسیر - تَنْزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِیمِ ۔ یہ اور ثبوت ہے۔ قرآن اور اس کے لانے والے کی صداقت کا۔ کیونکہ مومنوں کے شاملِ حال رحمتِ باری تعالیٰ ہوگی اور کفار پر عذاب آئے گا۔ مَا انْذِرَا بَاؤُهُمْ - قریب زمانہ یعنی ان کے باپ دادا میں نبی نہیں آیا۔ چونکہ یہ لوگ غافل ہو گئے ۔ اور خدا تعالیٰ کو بھول کر بت پرستی میں محو ہو گئے ۔ اس لئے ضروری تھا کہ ان میں کوئی نبی آوے اس زمانہ میں بھی امراء ، علماء ، فقراء ، تینوں مصلحان قوم کی حالت ایسی تھی تو خدا کا فرستادہ آیا۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَى أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ بے شک پیشگوئی ان پر ثابت ہو چکی ہے تو وہ اکثر تو مانیں گے ہی نہیں ۔ تفسیر ثابت ہو چکی ہے بات ان بہتوں پر سودے نہ مانیں گے۔ ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۹ حاشیه ) - إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَلًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُونَ - ترجمہ ۔ ہم ڈال دیں گے ان کی گردنوں میں طوق تو وہ ان کی ٹھوڑیوں تک ہوں گے تو وہ سر نہ جھکا سکیں گے ۔ تفسير فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلاً - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قید میں جب کفار آئے تو یہی حالت تھی اور اس طرح ظاہری طور پر بھی یہ بات پوری ہوئی ۔ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۵۱، ۵۲ مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۰) ١٠ - وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاغْشَيْنَهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ۔ ترجمہ ۔ اور ہم نے بنادی ہے اُن کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار پھر ہم نے ان کو