حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 240
حقائق الفرقان الد ۔ سُورَةُ الْقَمَرِ بڑے عمائد، بڑے بڑے ارا مخالفت کے لئے اٹھے اور ناخنوں تک زور لگایا۔ آپ ایک یتیم بے سروسامان مقابلہ میں بڑے اراکین اور دولتمند لیکن آخر سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُونَ الدُّبُرَ كا الهام صداقت نشان پورا ہوا ۔ اور ان کو نیچاد یکھنا پڑا۔ جس قدر لائق فائق لوگ تھے۔ وہ سب کے سب آپ کی غلامی میں آ گئے ۔ حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ایسے علم سیاست جاننے والے خالد بن ولید ، ابوعبیدہ ایسے سپہ سالا رسب آپ ہی کے حلقہ بگوش تھے۔ یہ تو سب نے اس وقت دیکھ لیا۔ پھر بعد میں جو اللہ نے اپنے دین کی نصرت فرمائی ۔ جس طرح پر مصر و شام و ایران ہندو سندھ پر فتح حاصل ہوئی وہ کچھ ایسا نظارہ نہیں کہ بھول جانے والا ہو اور اس شان و شوکت، رعب وسطوت اور حیرت ناک تغیر و تبدل کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ ان مکی پیشگوئیوں کو پڑھ کر جو قرآن مجید میں مذکور ہیں ۔ اور جو بے بسی و بے کسی کے عالم میں کی گئیں ۔ کون خدا ترس شخص ہے جو بے اختیار - إِنَّهُ لَقَولُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ - وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَوْلِ كَاهِن قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - (الحاقة : ۴۱ تا ۴۴) نہ پڑھ اُٹھے۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ - ( تشحید الاذہان جلد ۷ نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ صفحہ ۲۳۰-۲۳۱) ۵۰ - إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَهُ بِقَدَرٍ - ترجمہ ۔ ہم نے ہر ایک شے کو ایک اندازہ سے پیدا کیا ہے۔ تفسیر۔ ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر ۔ فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۹ حاشیه ) ۵۵- إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَنَهَرٍ - ترجمہ ۔ بے شک متقی لوگ باغوں میں اور ہر طرح کی ترقی میں ہیں۔ تفسیر - نهر - راحت کی جگہ ۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۸۳) ا کہ بے شک یہ قرآن شریف رسول کریم کی تلاوت کی چیز ہے۔ اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔ تم لوگ تو بہت کم یقین رکھتے ہو۔ نہ کسی کا ہن کا قول ہے تم تو بہت ہی تھوڑا سمجھتے ہو۔ رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔