حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 239
حقائق الفرقان ۲۳۹ سُورَةُ الْقَمَرِ کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے۔ وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے ۔ قرآن بڑا آسان ہے۔ میں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان - - نوجوان تھا۔ ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے۔ وَلَقَد يَسَّرْنَا الْقُرْآن مگر قرآن کہاں آسان ہے۔ میں نے کہا آسان ہے۔ ہم دوسری کتابوں کو جمع کرتے اور ان کی زبانوں کو سمجھتے کو کی کو سیکھ وں کو سیکھتے تو پہلے ہمیں ان کتابوں کا ملنا مشکل اور پھر ان زبانوں کا سیکھنا مشکل اور پھر ان کو ایک زبان میں کرنا مشکل ۔ پھر اس کی تفسیر کون کرتا ۔ قرآن کریم نے دعوی کیا ہے۔ فِيهَا كُتب قيمة - البيئة :(۴) جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں ۔ ان تمام کا جامع قرآن ہے۔ باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔ قرآن کریم میں تین خوبیاں ہیں ۔ پہلی کتابوں کی غلطیوں کو الگ کر کے ان کے مفید حصہ کو عمدہ طور پر پیش کیا ہے۔ اور جو ضروریات موجودہ زمانہ کی تھیں ان کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا۔ اس کے سوا جتنے مضامین ہیں اللہ کی ہستی ، قیامت ، ملائکہ، کتب، جزا سزا اور اخلاق میں جو پیچیدہ مسئلے ہیں ان کو بیان کیا۔ الفضل جلدا نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵) ۴۵، ۴۶ - أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنْتَصِرُ - سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ - ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔ عنقریب شکست کھائے گی یہ جماعت یہ کہتے ہیں کہ بدلہ لینےوالی تو پیٹھ پھیر کر بھاگے گی ، پلٹے گی۔ تفسیر۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔ عنقریب یہ سب لوگ شکست دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔ (فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۵۷ حاشیہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے یار و غمگسار اور پھر آپ نے ارشاد الہی کی تعمیل میں دعوی نبوت کیا اور تمام مشرکان عرب کو کھول کھول کر سنادیا گیا کہ یہ تمہارے بت کسی کام کے نہیں ۔ پرستش کے لائق صرف ایک ذات جامع صفات ہے۔ جس کا نام ہے اللہ ۔ تو چاروں طرف سے بڑے بڑے لوگ ا جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں ۔