حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 238 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 238

حقائق الفرقان ۲۳۸ سُوْرَةُ الْقَمَرِ سُوْرَةُ الْقَمَرِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ا۔ ہم سورۂ قمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جس نے رسول اللہ کی حقانیت اور نبوت ثابت کرنے کو علم ہیئت میں چاند کے ٹکڑوں کا گرتے رہنا پہلے سے ثابت کر رکھا ہے اور اس کا ثبوت رسول اللہ کے وقت بھی دیا۔ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ - ترجمہ ۔ اور وہ گھڑی آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا۔ تفسیر وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ۔ اوپر سے ایسے پتھر دنیا میں گرے ہیں جن کے بارے میں مان لیا گیا کہ وہ پتھر زمین کے نہیں ۔ قمر ۔ عرب کا قومی نشان ہے۔ اس سے کبھی مذہبی جنگ نہ ہوئی تھی ۔ صفیہ نے خواب دیکھا کہ چاند میری گود میں آ پڑا تو اس کے باپ نے چانٹا مارا۔ کیا تو عرب کے کسی بادشاہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲) ٣ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِر - ترجمہ ۔ اور اگر منکر کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو ایک فریب ہے دنیا کو اجاڑ نے والا ۔ دون تفسیر - سحر - جنون جنون کو بھی کہتے ہیں ۔ ہیں ۔ ( تشحید الاذہان ید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳٬۴۸۲) اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی ہے۔ اس کا نام قرآن ہے۔ میں نے اس کو سامنے رکھ کو بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے۔ اور ژنداور اوستا ا