حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 180 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 180

حقائق الفرقان ۰۷۱ سُورَة مُحَمَّدٍ گناہ اور اسرائیل کو اُس کی خطا جتاؤں ۔ میکہ ۳ باب ۸ ۔ یہ تو عہد عتیق کا محاورہ سنایا۔ اب عہد جدید کو مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت سے چھڑایا کہ وہ ہمارے بدلے میں لعنت ہوا۔ سنئے ۔ اس نے تو حد کر دی ہے سنو سنو سنو ۔ نامه گلٹیاں ۳ باب ۱۳، ۲- قرنتی ۵ باب ۲۱ پس میں کہتا ہوں جب صاحب قوم قوم کے گناہ سے گنہگار کہا جاتا ہے۔ اور جب قوم کو صاحب قوم کے نام سے مخاطب کیا جاتا ہے۔ تو آپ ان آیات میں جن ۔ پ ان آیات میں جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گنہگار ہونا ثابت کرتے ہیں اس امر کو کیوں فروگزاشت کئے دیتے ہیں با ایں ہمہ جن آیات سے آپ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت الزام قائم کرتے ہیں۔ ان میں یقینی طور پر بلحاظ عربی بول چال کے اعتراض ہو ہی نہیں سکتا ۔ مثلاً سوچو ۔ آیت وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (محمد :۲۰) میں ہم کہتے ہیں۔ وَلِلْمُؤْمِنِينَ والا واؤ عطف تفسیری کا واؤ ہے۔ اور واؤ تفسیری خود قرآن میں موجود ہے۔ دیکھو سورہ رعد ۔ تِلْكَ أَيْتُ الْكِتَبِ وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ (الرعد: ٢) تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْآنٍ مُّبِينٍ ( الحجر : ٢) ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۰-۱۶۱) ٢٣ - فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِعُوا أَرْحَامَكُمْ - ترجمہ ۔ تو کیا تم قریب ہو کہ اگر والی بنو تو ملک میں فساد کرو اور اپنے رشتہ داروں کا لحاظ کاٹ دو۔ تفسير - فَهَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ - میں جب یہ آیت پڑھتا ہوں ۔ یزید یاد آ جاتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱) ے یہ آیتیں قرآن کی ہیں اور جوا تارا گیا ہے تیرے پاس تیرے خدا سے وہ سچ ہے۔ ۲۔ یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور کھلے قرآن کی ۔