حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 83
حقائق الفرقان ۸۳ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ تفسیر ۔ حَصِيدًا لمدِینَ ۔ ایرانی، یونانی، عرب، پٹھان، مغول، سکھ۔ یہ سب اسی ملک میں بڑے کروفر سے آئے اور پھر کچھ بھی نہ رہے۔ لعبين - آسمان وزمین اور ان کے اندر جس قدر چیزیں ہیں۔ ہر ایک نتیجہ کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ۲۱ - يُسَبِّحُونَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ - ترجمہ ۔ رات دن اس کی یاد میں لگے رہتے ہیں اور وہ کا ہلی نہیں کرتے ۔ تفسیر - لا يَفْتُرُونَ ۔ ایک فقیر سے میں نے پوچھا کبھی آپ عبادت کرتے تھکتے بھی ہیں۔ اس نے کیا عمدہ جواب دیا۔ کیا تم سانس لیتے ۔ آنکھیں جھپکتے تھک جاتے ہو؟ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ۲۴، ۲۵ - لَا يُسْئَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْتَلُونَ - أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ الِهَةً قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِي بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقِّ فَهُمْ مُّعْرِضُونَ - ترجمہ ۔ اس سے تو پوچھ نہ ہو گی جو وہ کرے اور لوگوں سے ہوگی جو وہ کریں۔ کیا انہوں نے اللہ کے سوا جھوٹے معبود بنارکھے ہیں ۔ کہہ دو تم اپنی سند تو لاؤ۔ یہ کتاب ہے جو میرے ساتھ والوں کے حالات میں ہے اور ان کے جو مجھ سے پہلے تھے بلکہ ان میں بہت سے جانتے ہی نہیں حق کو اور وہ منہ ہی پھیرے رہتے ہیں۔ تفسير لا يُستَل ۔ انسان خدا کے مقابل پر کچھ نہیں کر سکتا۔ جو کچھ اس نے کرنا ہے۔ اُسے کون ٹال سکتا ہے۔ مَنْ قَبْلِی ۔ تمام انبیاء جو پہلے ہو چکے ہیں۔ اكْثَرُهُم - ضمائر کا مسئلہ خوب سمجھ لو کہ اس سے پہلے ان کا ذکر نہیں جو ھم کا مرجع ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ صفحه ۱۷۱) ۲۷۔ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدَ اسْبُحْنَهُ بَلْ عِبَادُ مُكْرَمُونَ - ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں کہ رحمن نے اولاد بنائی ہے وہ تو ذات پاک ہے وہ تو مقرب بندے ہیں ۔