حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 82 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 82

حقائق الفرقان ۸۲ سُوْرَةُ الْأَنْبِيَاءِ 11 - لَقَدْ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَبًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ أَفَلَا تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ بے شک ہم نے اتاری ہے تمہاری طرف کتاب جس میں تمہارا ہی ذکر ہے تو کیا تم کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے ۔ تفسیر - ذكرُكُمْ - شَرَفُكُمْ یہی معنے صحیح و پختہ ہیں ۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ اپنے آپ کو بدیوں سے کیوں نہیں روکتے ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ذِكْرُكُمْ - شَرَفُكُم تمہیں تاریخی آدمی بنانے کے لئے۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۷) ۱۲ - وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَ انْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ - ترجمہ ۔ اور بہت سی ہم نے توڑ دیں بستینیں جو ظالم تھیں اور ان کے بعد دوسرے لوگ کھڑے کر دیئے۔ تفسیر - كَانَتْ ظَالِمَةٌ - یہ قَصَبْنَا کی وجہ بتلائی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ۱۴ - لَا تَرْكُضُوا وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسْكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْتَلُونَ - ترجمہ ۔ ہم نے کہا بھا گومت اور پلٹ جاؤ جہاں تم کو عیش اور مزہ ملا تھا اور جہاں امن چین سے تم بھا اور گھروں میں رہتے سہتے تھے تا کہ تم سے پوچھا جائے۔ تفسیر۔ تلون ۔ بڑے امیر ہو۔ شاید تم سے پوچھا جاوے کہ کیا گزری۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۲، ۳۳ مورخه ۹ رجون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۱) ١٦، ١٧ - فَمَا زَالَتْ تِلْكَ دَعْولُهُمْ حَتَّى جَعَلْتُهُمْ حَصِيدًا خَدِينَ - وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لِعِبِينَ - ترجمہ ۔ پھر یہی رہی اُن کی پکار یہاں تک کہ ہم نے ان کو کر دیا کٹی ہوئی کھیتی ، بجھے ہوئے انگارے کے مانند۔ اور ہم نے نہیں پیدا کیا آسمان اور زمین کو اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے بے حقیقت کام کرتے ہوئے۔